محمد ناظم محمد ابراہیم درس و تدریس کے فرائض سے سبکدوش ؛عظیم الشان پروگرام میں نم آنکھوں سے کیا گیا الوداع
اکولہ: (ڈاکٹر ذاکر نعمانی) : اکولہ تعلقہ کے منجلا پور گاؤں کی خان عبدالغفار خان اُردو ہائی اسکول کے معاون معلّم محمد ناظم محمد ابراہیم درس و تدریس کے فرائض سے 31 اکتوبر کوسبکدوش ہو گئے۔ سبکدوشی پر مدرسہ ہٰذا کی جانب ایک عظیم الشان الوداعی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت اسکول کے پرنسپل عبدالانیس نے فرمائی جب کہ مہمان خصوصی سوسائیٹی کے صدر شیخ ناصر،سیکریٹری شیخ ضمیر،سالار خان صاحب،امان خان ممبر صاحب،محمد ذاکر( صدر مدرس اقرا اسکول اکولہ)، اعجاز علی خان (ہیڈماسٹر نعمت بیگم اردو ہائی اسکول اکولہ)،عمران خان صاحب (ودھان سبھا پردیش صدر,جلگاؤں)،ڈاکٹر محمد عاصم، عبدالمجیب (باکسنگ کوچ)، ادریس خان ، لیکچرر محمد شہزاد ،سیّد اویس لیکچرر، شیخ کرامت صاحب (سابق کارپوریٹر لونار) اور شیخ جنید (صحافی لونار) موجود تھے۔ محمد ناظم سر کا گرم جوشی کے ساتھ استقبال کر کے قیمتی تحفوں سے نوازکر نم آنکھوں سے الوداع کیاگیا ۔محمد ناظم نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے سبھی کا شُکریہ ادا کیا اور اپنے 30 سالہ تدریسی سفر کی تفصیلات بیان کی ۔سبکدوشی پر منجلا پور کے اردو پرائمری اسکول کے ہیڈ ماسٹر شبیر احمد صاحب، عارف الرحمن خان سر، محمد مجیب الرحمٰن خان سر، جعفر شاہ شیخ مظفر، الحاج شیخ صابر،عظیم الدین سر،یوسف سر، شیخ نثار سر، شیخ سمیر سر عا تقہ میڈم، سلمیٰ میڈم، غزالہ میڈم و دیگر شرکاء نے محمد ناظم سر کو مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔