مہاراشٹر

پاتورتعلقہ کے کھیٹی گاوں میں ضلع پریشد اردو اسکول کے طلباء کو سرپنچ ظہورخان کے ہاتھوں یونیفارم کی تقسیم؛ طلباء میں خوشی کی لہر

پاتور: پاتور تعلقہ ضلع اکولہ کے گاوں کھیٹی میں ضلع پریشد اردو اسکول میں 9 نومبر 2023 یونیفارم تقسیم پروگرام کا انعقاد کیا گیا،جس کے تحت پہلی سے آٹھویں جماعت کے طلباء کویونیفارم اور جوتے تقسیم کیے گئے۔ گاوں کے ہردل عزیز سرپنچ سرپنچ ظہور خان لعل خان کے ہاتھوں یونیفارم تقسیم کئے گئے.اس موقع پر صدرمدرس عارف الرحمن سر، جنتا سیوک پینل کے شعیب نبیل، کمیٹی کے صدر شیخ واجد کھیٹی گرام پنچایت ممبر شیخ ساجد اور ضلع پریشد اردو اسکول کے اساتذہ عبدالرفیق سر، نوید سر،عاصم سر سمیت کثیرتعداد میں طلباء موجود تھے. بتادیں کہ اس پروگرام میں پہلی جماعت سے ہشتم جماعت کے کل 179 طلباء میں یونیفارم، کپڑے، جوتے اور موزے تقسیم کیے گئے۔ اس پروگرام سے طلباء اور اُن کے سرپرستوں میں خوشی کی لہر دیکھی گئی.
SHIFA CLINIC KHETRI

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!