مہاراشٹر

اردو ادبی کانفرنس سولاپور کی جانب سے ریاستی سطح کا اردو چائلڈ ڈرامہ مقابلہ ؛ معروف مصنف اور ہدایت کار مجیب خان (ممبئی)، ظفر محی الدین (بنگلور) کی شرکت

سولاپور: (محمد مسلم کبیر) : آل انڈیا اردو ادبی کانفرنس کی جانب سے سولاپور میں 13 اور 14 نومبر 2023 کو ہتاتما سمرتی مندر میں دو روزہ ریاستی بچوں کے اردو ڈرامہ مقابلے منعقد کئے گئے ہیں۔ عالمی شہرت یافتہ مصنف اور ہدایت کار مجیب خان (ممبئی) اور ظفر محی الدین (بنگلور) کے ساتھ ساتھ مہاراشٹر کے تھیٹر کے شعبے میں کام کرنے والے اردو کے کئی نامور ڈرامہ نگار، ادیب اور شاعر اس مقابلے کے لیے موجود ہوں گے۔ ریاستی سطح کے اس مقابلے کے لیے کل 17 ڈرامے پیش کیے جائیں گے جن میں سولاپور کے علاوہ ممبئی، بھیونڈی، مالیگاؤں، پونے، رتناگیری اور اچلکرنجی شامل ہیں۔ اس مقابلے کا افتتاح 13/11/2023 کو صبح 9 بجے بنگلور کے معروف مصنف اور ہدایت کار جناب ظفر محی الدین اور ممبئی کے معروف مصنف اور ہدایت کار ایم سلیم شیخ کریں گے۔ اورنگ آبادکے معروف تھیٹر ڈائریکٹر ڈاکٹر اسلم شیخ بھی موجود ہوں گے۔دوسرے دن 14 نومبر کو شام 5 بجے یوم اطفال کے موقع پر ورلڈ ریکارڈ رائٹر اور ڈائریکٹر مجیب خان ممبئی کے ہاتھوں جیتنے والوں کو انعامات دیے جائیں گے۔ اکھل بھارتیہ ناٹیہ پریشد کے اراکین وجے سالونکے اور سمیت پھولماڑی بحیثیت مہمان خصوصی بطور موجود ہوں گے۔
13 نومبر 2023 کو صبح 9 بجے سے شام 8 بجے تک بالترتیب سوشل ہائی اسکول کی جانب سے منو مائی ڈوال، ایم اے پنگل ہائی اسکول کی جانب سے کٹھ پتلی، نور الہدیٰ ہائی اسکول کی جانب سے کوریج ایریا سے باہر، پروگریسو ہائی اسکول کی جانب سے قبر کھودنا ، سرسید ہائی اسکول کی جانب سے مثالی دوستی، شمع اسکول کی جانب سے ڈرامے دادی اماں مان جاو، خواجہ بندہ نواز ہائی اسکول کی جانب سے چمکتے تارے، سوشل ہائی اسکول بیڑ ی گھرکول کی جانب سے کوٹ، ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام اسکول کی جانب سے عید گاہ۔ پی ایم سی اسکول کونڈوا بدرگ پونے کی جانب سے اُجالے کے داغ یہ ڈرامے پیش کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ 14 نومبر 2023 کو صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک بالترتیب پٹیل ہائی اسکول ممبرا کی جانب سے بس اتناسہ خواب، رفیع الدین اسکول بھیونڈی کی جانب سے روشن آنکھے، نیشنل ہائی اسکول اچلکرنجی کی جانب سے انسانیت کا تماشا، آنگلو اردو گرلز ہائی اسکول پونے کی جانب سے زمین کی فریاد، رائل گرلز ہائی سکول میرا روڈ ممبئی کی جانب سے ڈرامے وبگیر خود کی کھوج اور انجمن اسلام گرلز ہائی سکول ممبئی کی جانب سے پوائنٹ آف ریٹرن ڈرامے پیش کیے جائیں گے۔jamsham hair oil contact for distirbutor ship 01
تنظیم کی جانب سے ڈرامے مہاراشٹر کے مختلف حصوں سے آنے والے اداکاروں، مصنفین اور ہدایت کاروں کے طعام وقیام اور میک اپ کا سامان فراہم کیا جا رہا ہے۔ یہ ڈرامہ مقابلہ شہر سولاپور میں منعقد کرنا ایک خاص خوشی کی بات ہے، جہاں کثیر لسانی جیسے کہ مراٹھی، اردو، ہندی، کنڑ، تیلگو زبان سے تعلق رکھنے والی عوام ساتھ مل کر ادبی خدمات انجام دیتے ہیں اور اتحاد اتفاق کا پیغام دیتے ہیں۔ مہاراشٹر کے مختلف اسکولوں کے طلباء، اساتذہ اور سرپرستوں کی شرکت متوقع ہے۔ اس مقابلے کے موقع پر مختلف ڈراموں کے ذریعے بہت سے سماجی پیغامات دیے جائیں گے۔
دریں اثناء ان دونوں اجلاس کو کامیاب بنانے کے لیے چیئرمین اور سابق میئر یو این بیریا کی رہنمائی میں کمیٹی کے کنوینر سید اقبال، وقار شیخ، اشلاق شیخ، پروفیسر بشیر پرویز، اشفاق ساتھتکھیڈ، شفیع کیپٹن، ایوب نلا مندو، اے جبار شیخ، اے۔ محمد رفیق نلا مندو، ایم حسین بخشی، ہارون بندوق والا، مہ جبین ملا، ناصر الندکر، رفیق خان، عرفان کاریگر، یعقوب منگلگیری، پروفیسر ریاض ولسنگکر، کنیز فاطمہ کانچ والا، جاوید استاد اور سووینئر کمیٹی کی مختلف کمیٹیاں کوششیں کر رہی ہیں۔

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!