مہاراشٹر

انجمن ترقی اردو ہند شاخ مالیگاؤں کیجانب سے ادارہ نثری ادب کی خدمات کا اعتراف

مالیگاؤں: (پریس ریلیز) : ادارہ نثری ادب کی ماہانہ ادبی نشستوں کا سلسلہ دراز ہے۔ اردو زبان و ادب کی ترقی ترویج و اشاعت میں ادارہ نثری ادب کی اپنی ایک منفرد شناخت ہے۔ اردو زبان و ادب کی خدمت کا یہ سلسلہ گذشتہ زائد از دودہائی سے مسلسل دراز ہے- شہر عزیز مالیگاؤں ہی نہیں بیرون شہر سے بھی بیشتر قلمکاروں نے ان نشستوں میں اپنی معیاری تخلیقات پیش کر کے ادارہ نثری ادب کے وقار کو دوام بخشا ہے۔ اسی بات کو محسوس کرتے ہوئے، ادارے کی خدمات کا اعتراف کرنے اور ادارے کے صدر و اراکین کے حوصلوں کو جلا بخشنے کی غرض سے شہر مالیگاؤں کی انجمن ترقی اردو ہند شاخ مالیگاؤں کے صدر و اراکین نے ادارہ نثری ادب کے صدر کی خدمت میں ایک میمنٹو اور شال پیش کر کے ستائش و عزت افزائی کی ہے۔ گذشتہ دنوں انجمن ترقی اردو ہند شاخ مالیگاؤں کے صدر پروفیسر ڈاکٹر عبدالمجید صدیقی صاحب کی دو کتابوں کی پر وقار تقریب اجراء میں مہمان خاص کی حیثیت سے موجود محترم شاہد بھکو صاحب کے دست مبارک سے ادارہ نثری ادب کے موجودہ صدر محترم عتیق شعبان سر کو میمنٹو تفویض کیا گیا۔ بعدازاں ادارہ نثری ادب کی ماہانہ 209 ویں نشست میں محترم جناب جاوید انصاری (آکاش وانی جلگاؤں) احمد ایوبی سر (پرنسپال جمہور ہائی اسکول) و صدر نشست محترم طاہر انجم صدیقی صاحبان نے بھی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ادارے کے ذمہ داران کا استقبال کیا اور تہنیتی کلمات ادا کیے-
jamsham hair oil contact for distirbutor ship 01

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!