حاجی سیّداکبراسکول وجونیئرکالج پاتورمیں یادِسیّد محسن کی تقریب کا کیا گیااہتمام
اکولہ: (ڈاکٹر ذاکر نعمانی) :29 نومبر: لوکھیت شکشن پرسارک منڈل ،پاتور کے زیرِ انتظام حاجی سیّداکبر اسکول و جونیئر کالج پاتور میں بروز بدھ بتاریخ 29 نومبر،2023 کو اسکول کے بانی صدر سید محسن حاجی سیّد طالب کی یوم وفات کے موقع پر “یادِ محسن” اس تقریب کا انعقاد کی گیا تھا۔ اس موقع پر اسکول کے پرنسپل شیخ نصرت اللہ نے مرحوم کی سماجی،سیاسی،اخلاقی،تعلیمی اور دیگر خدمات کا ذکر کرتے ہوئے طلباء کو روشناس کروایا۔29 نومبر،2010 کو آپکے انتقال کی خبر سےنہ صرف پاتور شہر بلکہ پورے آکولہ ضلع اس خبر سے سکتہ میں آگیا تھا۔ اسکول کے سینئر معاون مدرس سیّد مظہر حسین نے مرحوم کے ابتدائی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کسطرح مرحوم نے پاتور شہر اور اطراف میں تعلیمی اداروں کی بنیاد ڈالی اس پورے سفر میں انکی کوششوں اور کاوشوں کا ذکر کرتے ہوئے طلباء کی رہنمائی کی ۔ اخیر میں مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی گئی ۔ اس موقع پر اسکول کے تمام تدریسی عملہ و غیر تدریسی عملہ موجود تھا۔