ممبئی: فلسطین امن ریلی کو حکومت نے قانونی اجازت دے دی:…. عبدالباری خان ؛ 8 دسمبر کو لاکھوں کی تعداد میں پرامن طور پر آزاد میدان پہنچنے کی اپیل
ممبئی: (بذریعہ ای میل) :5 دسمبر 2023 : فلسطین امن ریلی منتظمین کمیٹی ممبرعبدالباری خان نے اخباری بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں اور اسرائیل کے ظلم اور فلسطینی عوام کی کھلے عام نسل کشی اور عالمی جنگی قانون کے خلاف ورزی پر علماء کرام اور شہر کی معزز شخصیتوں سے میٹینگ اور مشورے پر امبیڈکر بھون اور نور باغ کے ثناء ہال کے پروگراموں میں ونچت بہوجن آگھاڑی کے قومی صدر ایڈوکیٹ پرکاش امبیڈکر نے فلسطین کی حمایت میں مرکزی حکومت سے اپنے مطالبات کو لیکر ممبئی کے آزاد میدان میں 8 دسمبر 2023 بروز جمعہ دوپہر 3 بجے ایک پر امن احتجاجی جلسہ “فلسطین امن ریلی” کے انعقاد کا اعلان کیا تھا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس سلسلے میں سرکاری اجازت نامہ کے لیے 27 نومبر کو درخواست دی گئی تھی اور مسلسل کوششیں جاری تھی دوسری جانب اس احتجاجی مظاہرے کی زبردست کامیابی کے لیے میٹنگوں اور دیگر تیاریاں زور و زور سے کی جارہی ہیں۔ عبدالباری خان نے بتایا کی کوشش رنگ لائی ریاستی حکومت سے ہری جھنڈی ملتے ہی آج 5 دسمبر 2023 دوپہر کو ممبئ پولس نے چند قابل عمل شرطوں پر تحریری اجازت نامہ نمبر 10959/2023 ہمیں دے دیا ہے۔
عبادلباری خان نے عوام سے خصوصی طور پر مسلمانوں سے پرزور اپیل کی ہے کہ اس پر امن احتجاج میں ٹھیک بعد نماز جمعہ فلسطین کی مکمل جنگی بندی اور مظلوم فلسطینی بھائیوں کو انصاف دلانے اور انکے شہداء کے غم میں برابر کے شریک بننے ممبئی کی تمامی تنظیمیں اور عوام و خواص لاکھوں کی تعداد میں نہایت ہی پر امن طریقے سے بالکل سادگی سے اس احتجاج میں شرکت کریں اور بالکل بھی کسی طرح کی کوئی اشتعال انگیزی اور نازیبا نعرے بازی اور ساتھ ہی سوشل میڈیا پر غلط بیان بازی ہر گز ہر گز نا کریں خاص کر دور علاقوں سے آنے والے نوجوان کمیٹیاں خاموشی سے سفر کریں اور پولس کے احکامات مانے اور ممبئ پولیس کا مکمل تعاون کریں۔
ائمہ مساجد سے التماس ہے کی نماز جمعہ میں اس بر امن اعلان بھی فرمادیں۔