مہاراشٹر

بلڈانہ: پروفیسر تنظیم حسین کو فخر مہاراشٹر ایوارڈ سے نوازا گیا

چکھلی : صحافی تنظیم حسین کو عادل شاہ فاروقی ایوارڈ سے نوازا گیا عادل شاہ فاروقی کثیر مقصدی تنظیم جلگاؤں خاندیش کی جانب سے گزشتہ 10 سالوں سے صحافت کے شعبے میں خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے معاشرے میں نمایاں خدمات کے مددّنظر اس اعزاز سے نوازا گیا۔
جلگاؤں خانديش کی عادل شاہ فاروقی ملٹی پرپز آرگنائزیشن کی جانب سے سماج میں ان کے شاندار کام کے لیے فخر مہاراشٹر ایوارڈ 2021 سے نوازا گیا۔ اس پروگرام کے صدر وجے پوار گروپ ایجوکیشن آفیسر جلگاؤں تھے جب کہ ساہتیہ پریشد کے جوائنٹ سکریٹری حکیم آر چودھری مکتائی نگر، عوامی مقرر کردہ سرپنچ بھاونا، عوامی مقرر عبدالمجید زکریا، عبدالکریم سالار، سمبھاجی بریگیڈ کے دنیش بھاؤ کدم مکتائی نگر، منیار بیراداری ضلع صدر فاروق شیخ، اقلیتی خدمت جہانگیر خان، حاجی فضل سیٹھ، فاروق پٹیل ایڈواد، ہیڈ ماسٹر شبیر احمد، پی آر مالی ، عمران خان، جہانگیر پٹھان موجود تھے۔
پروگرام کا تعارف اور نظامت تنظیم کے صدر فاروق شاہ نعمانی نے کی جبکہ جاوید شیخ نے اظہار تشکر کیا۔ پروفیسر تنظیم حسین کو ملنے والے ایوارڈ کو ہر سطح سے سراہا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ پروفیسر تنظیم حسین سماجی سطح پر بھی بہت فعال ہیں، سماجی کارگزاری میں بھی پیش پیش رہتے ہیں۔ ان کی شخصیت اور ان کی خدمات کی رو سے یہ ایوارڈ یقیناً ان کی حوصلہ افزائی کرے گا۔

kawishejameel

Jameel Ahmed Shaikh Chief Editor: Kawish e Jameel (Maharashtra Government Accredited Journalist) Mob: 9028282166,9028982166

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!