اکولہ: خواجہ اجمیری اردو ہائی اسکول کے طلبہ کی نمایاں کامیابی
اکولہ: (ڈاکٹر ذاکر نعمانی) : مہاراشٹر اقلیتی مایناریٹی فورم کے زیر اہتمام ضلع کلکٹر آفس آکولہ میں گذشتہ مہینےاقلیاتی حقوق ہفتہ اکولہ ضلع میں منایا گیا۔ جس میں ضلع کے تمام اقليتی اسکولوں کو مدعو کیا گیاتھااور مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریری ،تحریری اور دیگر مقابلوں کو شامل کیا گیا اكولہ شہر کے کھد ان علاقے میں واقع خواجہ اجمیری ہائی اسکول کے طلباء نے بھی اس مقابلوں میں حصہ لیااور کامیابی بھی حاصل کی گروپ A میں مصباح پروین عبدالواحید نےضلع تقریری مقابلہ میں سوّم مقام حاصل کیاجبکہ فرحان خان سردار خان نے وال پوسٹر میکنگ میں امتیازی کامیابی حاصل کی۔ دونوں طلبہ کو27 ڈسمبر 2003ء کو اکولہ ضلع کلکٹر آفیس کے ضلع نیو جن بھون میں کئی معزز آفسرس اور مہمانوں کے ہاتھوں سے انعامات سے نواراگیا ۔خواجہ اجمیری ہائی اسکول کے طلباء کی اس شاندار کامیابی پر ودر بھ ایجوکیشن اینڈ ویلفیر سوسائٹی کےصدر ڈاکٹر عبدالحمیدبدر ،سکریڑی شعیب الرحمن،غازی الرحمن صدر مدرس ڈاکٹر محمد اعجاز صاحب ، والدین اوراسٹاف نے مبارک باد پیش کرکے حوصلہ افزائی کی.