مہاراشٹر

مالیگاؤں: خودکشی وارتداد کی وجہ نوجوان لڑکیوں کے نکاح میں تاخیر : حافظ ندیم صدیقی ؛ دین سے دوری کے سبب قوم حرام خوری، نشہ، زنا اور قتل جیسے جرائم میں ملوث

مالیگاؤں: (ایس این انصاری، عبداللہ انصاری) :ملک کے موجودہ حالات کو مدنظررکھتے ہوئے قوم مسلم کو مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ اس کے علاوہ مسلمانوں کی تعلیمی، سماجی، سیاسی و اقتصادی پسماندگی سدباب نظر ہی نہیں آرہا ہے۔ ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں کے موجودہ حالات پر ایک نظر ڈالے تو یہاں کے سماجی حالات بد سے بدتر ہوتے چلے جارہے ہیں۔ مسجدو میناروں کی شناخت رکھنے والے شہر میں خودکشی، قتل غارت گری، حرام خوری، نشہ، زنا اور کبھی کئی طرح کے برائیاں دین سے دوری کی سبب عام ہوچکی ہیں۔ اس طرح کے خیالات کا اظہار مولانا حافظ ندیم صدیقی نے کیا۔
جمعیت علماء مہاراشٹر(محمود مدنی گروپ)کے صدر مولانا حافظ ندیم صدیقی نے بروز اتوار ۹ فروری ۲۰۲۴ کو شہر مالیگاؤں تشریف لائے اور مقامی جمعیت علماء سلیمانی چوک پر پریس کانفرنس میں خطاب کیا۔ اس موقع پر مقامی جمعیت کے ذمہ داران نے ان کا استقبال کیا۔ مولانا حافظ ندیم صدیقی نے کہا کہ شہر مالیگاؤں میں جس طرح سے خودکشی کے واقعات بڑھ رہے ہیں اور اب تو نوجوان لڑکیوں کی تعداد خودکشی اور ارتداد میں اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے۔ کس کی کئی وجوہات اور اسباب ہیں۔ ایک یہ کہ نوجوان لڑکیوں کے نکاح میں تاخیر اور دین سے دوری بھی شامل ہیں۔ دوسرا نوجوانوں میں نشہ کی لت اور بری صحبت کی وجہ سے پورا خاندان برباد ہو رہا ہے۔ اس کے علاوہ شہر میں آج ہر طرح کی برائیاں عام ہونے کی سب سے بنیادی وجہ دین و ایمان کی کمزوری ہے۔ جمعیت علماء کے زیر اہتمام ان تمام برائیوں کیخلاف ایک تحریک باقاعدہ جاری ہے۔ شہروبیرون میں مسجدوں، مکاتب و مدرسوں کے ذریعے اصلاح و خیر کا کام جاری و ساری ہے۔ اس طرح کے خیالات کا اظہار مولانا موصوف نے پریس کانفرنس میں کیا۔اس پریس کانفرنس میں صدر جمعیتہ علماء مہاراشٹر حافظ مولانا ندیم احمد صدیقی، صدر جمعیتہ علماء پیٹھن مفتی عبدالرزاق، صدر مالیگاؤں آصف شعبان، ضلع جنرل سیکریٹری جمعیتہ علماء جمال ناصر کے علاوہ مفتی اسلم، ضلع خادم قادری عبداللہ فیصل، مولانا ابو زید، قاری اخلاق احمد جمالی وغیرہ موجود تھے۔
jamsham hair oil contact for distirbutor ship 01

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!