مہاراشٹر

اساتذہ بھرتی ، پوتر پورٹل پرانٹرویو کے بغیر زمرے کی جنرل میرٹ لسٹ ظاہر!

تمام منتخب امیدواروں کو اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کی جانب سے مبارکباد، پسماندہ طبقات امیدوار نا ملنے پر اوپن کیٹیگری میں کنورٹ کرنے کی تنظیم کی کوشش جاری۔

پونہ (نامہ نگار):پوتر پورٹل پر اساتذہ بھرتی کے لئے TAIT امتحان 2022کے مطابق، انٹرویو کے ساتھ اور انٹرویو کے بغیر ترجیحات، پریفرنس لاک کرنے کا عمل 5 فروری 2024 سے 14 فروری 2024 تک جاری رہا، بتاریخ 25 فروری کو پوتر پورٹل پر بغیر انٹرویو کی مرحلہ ایک کی جنرل میرٹ لسٹ ظاہر کر دی گئی ہے ۔ تمام منتخب امیدواروں کو اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 کے بانی ساجد نثار احمد نے مبارکباد پیش کی ہے۔ جن امیدواروں نے پریفرنس لاک کیا ہے انھوں نے لاگنگ کرنے بعد اپلیکیشن فارم مینو میں اپلیکنٹ ریکمنڈیڈ اسٹیٹس اس پر کلیک کرنے بعد سلیکٹ راؤنڈ اس ڈروپڈاون میں Phase -1 کے بعد سلیکٹ انٹرویو ٹائپ، اس ڈراپ ڈاؤن میں وتھاوٹ انٹرویو مینو سلیکٹ کرنے کے بعد سمٹ پر کلیک کریں۔ عیاں رہے کہ یہ جنرل میرٹ لسٹ صرف انٹرویو کے بغیر زمرے میں منتخب امیدواروں کے جاری کی گئی ہے۔ انٹرویو کے ساتھ زمرے کی جنرل میرٹ لسٹ تیاری کا کام جاری ہے۔جلد ہی ظاہر کی جائے گی۔ مرحلہ ایک کی جنرل میرٹ لسٹ میں تقریبا 11085 امیدواروں کی لسٹ ظاہر کی گئی ہے ۔ اساتذہ بھرتی کے لئے مسلسل کوشاں اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 کے بانی ساجد نثار احمد نے بتایا کہ جلد از جلد کنورٹ راؤنڈ شروع کرنے کے لئے تنظیم نے کوششیں جاری ہے۔ پسماندہ طبقات کے امیدوار نا ملنے پر خالی آسامیاں کو اوپن کیٹیگری میں کنورٹ کیا جائے گا جس کے اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ نے منترالیہ سے لیکر ایجوکیشن کمشنر آفس تک نمائندگی جاری ہے۔
jamsham hair oil contact for distirbutor ship 01

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!