ریاست بھر کے 44 لاکھ طلباء کو مفت دو یونیفارم! مہیلا بچت گٹ معرفت سلائی! اردو میڈیم کو فل یونیفارم دیا جائے ،اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ
ممبئی ( نامہ نگار): مہاراشٹر پراتھمک شکشن پریشد کے ڈائریکٹر پردیپ کمار ڈانگے نے 13 مارچ 2024 کو سرکولر جاری کیا ہے۔ جس کے مطابق ریاستی حکومت نے تعلیمی سال2024-25 میں پہلی جماعت سے آٹھویں جماعت تک ریاست کے سرکاری مقامی خود اختیاری اسکولوں میں پڑھنے والے اہل طلباء کو مفت یونیفارم فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حکومتی فیصلے کے ذریعے مجموعی طور پر 44,60,004 طلباء و طالبات کو دو اسکول یونیفارم فراہم کیے جائیں گے، جس کی سلائی کا کام مہیلا آرتھک وکاس مہامنڈل، مہیلا بچت گٹ کو دیا گیا ہے۔اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 نے آفیسران سے مطالبہ کیا ہے کہ اردو میڈیم طلباء کو فل یونیفارم دیا جائے نیز مستقبل میں اسکول کمیٹی معرفت مفت یونیفارم اسکیم جاری تھی، اسی طرز پر نظرثانی کر جاری رکھی جائے، سرکولر مطابق مقامی خواتین اقتصادی ترقی کارپوریشن کے تحت خواتین کے بچت گٹ کے ذریعے ان یونیفارم کو سلائی کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ جس کہ لئے فی یونیفارم 110 روپیہ سلائی مختص کی گئی ہے۔ مہاراشٹرا پرائمری ایجوکیشن کونسل کے دفتر کے ذریعے ٹینڈر جاری کر دیا گیا نیز ٹینڈر کے عمل کے بعد سپلائی ریٹ مقرر کیا گیا ہے اور 04.03.2024 کو سپلائی آرڈر منیجنگ ڈائریکٹر، ویمن اکنامک ڈیولپمنٹ کارپوریشن کو جاری کیا گیا۔ اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کے بانی ساجد نثار احمد نے کہا کہ اردو میڈیم طلباء کو مفت یونیفارم دیا جائے ، نیز اسکول کمیٹی معرفت یونیفارم اسکیم جاری رکھی جائے، یونیفارم کپڑے کی کوالٹی اچھی رہنا چاہیے، اس کے لیے تنظیم کوشاں ہے۔