مہاراشٹر

آرسی ماہم ڈی-ایل-ایڈ کالج کے زیرِ تربیت اساتذہ نے بی-ایم-سی کے شعبۂ اسکاؤٹ اینڈ گاںٔیڈس کے ذریعے حج ہاؤس میں منعقدہ یک روزہ تربیتی پروگرام میں حجاج کرام کی خدمات انجام دیں

ممبئی: بی-ایم-سی کے اسکاؤٹ اور اینڈ گاںٔیڈس کے شعبہ کے ذریعے بروز جمعرات بتاریخ ٣٠ مںٔی کو آر-سی ماہم ڈی-ایل-ایڈ کالج کے طلبہ و طالبات کے لیے حج ہاؤس میں یک روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا تھا۔ اس تربیتی پروگرام میں مسقبل کے اساتذہ کرام نے حج ہاؤس میں موجود حاجیوں کی خدمت کی جیسے سامان کو ان کے مقام تک پہچانا، پاسپورٹ اور ویزا متعلقہ حاجی کو دینا، حج سے متعلق کاغذی کارروائی میں مدد کرنا، فارم بھرنا، کھانے کے پیکٹ لا کر حاجیوں میں تقسیم کرنا وغیرہ۔ اس موقع پر بی-ایم-سی کے سیکنڈری سیکشن (اردو میڈیم) کے شعبہ کی بیٹ آفیسر محترمہ الماس افروز شیخ، اسکاؤٹ اینڈ گاںٔیڈس کی ٹرینر رنجنا سروے، ڈاکٹر خالد احمد خان (پرنسپل آر-سی ماہم ڈی-ایل-ایڈ کالج)، محترمہ شاہانہ شاہین (لیکچرر آر-سی ماہم ڈی-ایل-ایڈ کالج) اور پانڈو رنگ کھرات (فزیکل ٹیچر آر-سی ماہم ڈی-ایل-ایڈ کالج) موجود تھے۔
jamsham hair oil contact for distirbutor ship 01

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!