مہاراشٹر

بالاپور: آٹو ڈرائیور کی بیٹی نیٹ میں کامیاب ؛ شاہنہ کا ایم بی بی ایس کے لئے گورنمنٹ میڈیکل کالج اکولہ میں ہوا داخلہ

اکولہ: (واثق نوید) :اکولہ ضلع کے تاریخی شہر بالاپور کے ساکن و پیشے سے آٹو ڈرائیو احتشام حسین کی ہونہار و قابل بیٹی نے اپنی محنت و لگن سے نیٹ کے امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کی تھی۔ شاہنہ آفرین نے معاشی و سماجی حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے نیٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 700 میں سے 572 نمبرات حاصل کرکے اپنے والدین ، شہر ، اور اساتذہ کا نام روشن کیا تھا۔ جس کی ہر طرف سرہنا ہورہی ہے۔ اس شاندار کامیابی کی بنا پر شاہنہ آفرین کا داخلہ پہلے مرحلے میں بھی ایم بی بی ایس کے لئے گورنمنٹ میڈیکل کالج اکولہ میں ہوگیا۔ اس ضمن میں کانگریس پارٹی کی جانب سے شاہنہ کا پرزور استقبال کیا گیا۔ اعجاز خان کی صدارت میں منعقد اس استقبالیہ پروگرام میں محمد اکرم ، محمد ضمیر ، شیخ ابراہیم ، ساجد اقبال ، ڈاکٹر فیاض انصاری ، ظہیر حسین ، حاجی رحمان قریشی ، ناصر حسین ، مشیر الحق ، فیض خان ، ارشد اقبال ، عرفان انصاری ، جاوید قریشی ، مجید ، شفیق ، شہزاد بیگ ، ذاکر حسین ، حکیم ، سعد عاقب ، عابد ، محمد لقمان ، حافظ محیب ، وغیرہ موجود تھے۔ حاضرین نے بیٹی کا عمدہ تربیت پر اور بیٹی کو شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

kawishejameel

Jameel Ahmed Shaikh Chief Editor: Kawish e Jameel (Maharashtra Government Accredited Journalist) Mob: 9028282166,9028982166

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!