مہاراشٹر

بابا صاحب دھابیکر ودیالیہ کے شاندار نتائج کی روایت جاری

اکولہ: (ڈاکٹر ذاکر نعمانی) :بارسی ٹاکلی شہر کےبابا صاحب دھابیکر ودیالیہ نے حال ہی میں منعقدہ 10ویں (SSC) بورڈ کے امتحانات میں اردو اور مراٹھی میں شاندار نتائج کی روایت کو جاری رکھا۔ اردو و مراٹھی میڈیم کے لیے کل 328 طلبہ میں سے 323 طلبہ کامیابی سے پاس ہوئے جس کے نتیجے میں پاس ہونے کی شرح 98.47 ہے۔ عائشہ یسری سید رازق نے اردو میڈیم میں ٪ 92.40 نمبر لے کر اسکول میں ٹاپ کیا۔ لائبہ سروش محمد شارق نے 91.80 نمبروں کے ساتھ دوسری اور مونسہ بشریٰ عبدالصبور خان نے 90.00 فیصد نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی اور مراٹھی میڈیم میں ہڈالے ساحل کندن نے 90.20 فیصد نمبر لے کر ٹاپ پوزیشن حاصل کی جبکہ راؤت پوجا وجیے نے 87.60 فیصد نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔ راج وردھن گجانن 87.00 فیصد نمبروں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے یہ شاندار نتیجہ بابا صاحب دھابیکر ودیالیہ اور جونیئر کالج کے پرنسپل گجیندر شری رام کالے سر نے طلباء اور عملے کی محنت اور لگن کو ظاہر کیا ہے، اس شاندار کارکردگی سے ادارے کا تعلیمی عزم جھلکتا ہے۔
AKOLA DISTRIBUTOR JAMSHAM HAIR OIL 02

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!