بلڈانہ

نفیس احمد عبدالوہاب کی سائنٹفک آفیسر عہدے پر تقرری؛ڈویژن سطح پر اول مقام حاصل کرکے کیا گاؤں کا نام روشن

kawish e jameel reporter khamgaon dist buldhanaکھام گاؤں (واثق نوید):بلڈانہ ضلع کے دھاڑ کے ہونہار طالب علم نفیس احمد عبدالوہاب نے محکمہ جاتی اہلیتی امتحان میں شاندار کامیابی اور تقرری حاصل کرکے اپنے والدین ، اساتذہ اور گاؤں کا نام روشن کیا ہے۔ نفیس احمد کی اس کامیابی کی گاؤں میں سرہنا کی جارہی ہے۔
ریاست مہاراشٹر کے محکمہ صحت ٢٠١٩ کے تقرری اشتہار کے مطابق
مختلف عہدوں کے لیے 28 فروری 2001 کو لے گئے امتحان میں کامیاب امیدواروں کا انتخاب کیا گیا ہیں۔جس میں نفیس احمد عبدالوہاب نے لیباریٹری سائنٹیفیک آفیسر کے امتحان میں میں ڈویژن سطح پر اول مقام حاصلِ کیا۔
ڈویژن سطح پر ٥ جون کو مختلف عہدوں پر تقرری کر دی گئی۔نفیس احمد کو سائنٹیفک آفیسر کے عہدے پر منتخب کر کے سب ڈویژنل ہاسپٹل سلوڑ میں تقرری کی گئی۔
واضح رہے کہ نفیس احمد نے اپنی ساری تعلیم ضلع پریشد کی اردو میڈیم اسکولوں سے حاصل کی ہیں۔اور انگریزی میڈیم میں گورنمنٹ میڈیکل کالج اورنگ آباد سے پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ ان لیب مکمل کیا۔
نفیس احمد کی کامیابی پر دوست احباب اور رشتہ دار نے مبارک باد دیتے ہوئے انہیں مستقبل کے لئے نیک خواہشات پیش کی۔
نفیس احمد نے ضلع پریشد کی اردو اسکول سے تعلیم حاصل کرکے ایک اعلیٰ عہدہ پر پہونچ کر اردو میڈیم کے دیہی طلباء کے لئے ایک مثال قائم کی۔ محنت ، لگن اور جدوجہد سے کیا ہوا ہر کام کامیاب ہوتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: انتباہ:مواد محفوظ ہے