مہاراشٹر

اساتذہ و گریجویٹ حلقہ انتخاب، اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کی مہاوکاس اگھاڑی امیدواروں کو حمایت،سنجے راؤت سے ملاقات و حمایت کا لیٹر

ناسک ( نامہ نگار): ریاست مہاراشٹر میں مہاراشٹر قانون ساز کونسل کے دو اساتذہ حلقے و 02 گریجویٹ حلقہ امیدواروں کی میعاد 07 جولائی 2024 کو ختم ہونے پر ممبئی گریجویٹس، کوکن ڈویژن کے گریجویٹس، ناسک ڈویژن کے اساتذہ،و ممبئی اساتذہ حلقہ کا الیکشن 26 جون 2024 بروز بدھ کو ہوگا۔ریاست مہاراشٹر میں، مہاوکاس اگھاڑی کی جانب سے گریجویٹس اور ٹیچرس حلقہ انتخاب 2024 کے لیے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ نیز مستقبل قریب میں مہاراشٹر میں مہاوکاس اگھاڑی کی حکومت بننے کے امکانات روشن ہیں، جس سے اساتذہ و اسکولوں کے مسائل حل کرنے میں آسانی ہوگی، نیز دانشوران قوم و علمائے کرام نے بھی مہا وکاس گاڑی کو حمایت کرنے کی گزارش کی جس پر، اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کی جانب سے مہاوکاس اگھاڑی امیدواروں کو حمایت، دینے کا فیصلہ کیا گیا ، مہاوکاس اگھاڑی نے ،ابھینکر جگناتھ موتیرام، ممبئی ڈویژن ٹیچرس حلقہ، انیل پرب،ممبئی ڈویژن گریجویٹ حلقہ، ایڈوکیٹ سندیپ گوپال راؤ گڈوے (پاٹل)، ناسک ڈویژن اساتذہ حلقہ، و رمیش سریدھرکیر،کوکن ڈویژن گریجویٹ حلقہ، سے مہاوکاس اگھاڑی کی امیدواروں کو اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 کی جانب سے حمایت کا اعلان ناسک میں شیوسینا لیڈر سنجے راؤت سے ملاقات کے بعد کیا گیا ، اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 کے وفد میں تنظیم کے بانی ساجد نثار احمد ، ناسک ضلع پرائیویٹ پرائمری صدر مرزا رضوان ، ناسک ضلع ہائی اسکول نان ٹیچنگ کارگذار صدر انصاری عقیل احمد ، مالیگاؤں کارپوریشن کارگذار صدر انصاری محمد یونس، ناسک ضلع ہائی اسکول صدر خاتون شاخ پرویزہ شریف شیخ ، ناسک ضلع ہائی اسکول صدر ندیم شیخ ،و دیگر اراکین اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 شامل تھے۔ مہاوکاس اگھاڑی کے تمام امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرنے کی گذارش ریاستی صدر محبوب تامبولی، ریاستی سیکریٹری ساجد نثار احمد، و دیگر اراکین نے کیا ہے ۔
jamsham hair oil contact for distirbutor ship 01

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!