مہاراشٹر

اکولہ ،اردو ریڈنگ پروگرام کا کامیاب تربیت کا انعقاد

اکولہ:(ڈاکٹر ذاکر نعمانی) :اکولہ میونسپل کارپوریشن کے زیر اہتمام 10 اور 11 دسمبر کواکولہ میونسپل کارپوریشن کی حد میں واقع ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر ہال میں اردو ریڈنگ پروگرام (لیول 2) کی کامیاب تربیت کا انعقاد کیا گیا۔ تربیتی پروگرام میں میونسپل کارپوریشن کی تمام اردو میڈیم اسکولوں کے اساتذہ نے شرکت کی۔ تربیتی نشست کے دوران ضلع اردو ریڈنگ ایمبیسڈر مغفور احمد سر، تعلقہ سطحی رہنما محمد ثاقب سر، عبدالحفیظ سر، اور حذیفہ میڈم نے صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک اردو اساتذہ کو طلبہ میں مطالعے کا شوق پیدا کرنے، لائبریری میں ان کی شمولیت کو یقینی بنانے، اور والدین میں بھی کتابوں کے مطالعے کی عادت پیدا کرنے کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی۔ میونسپل کارپوریشن کی تعلیمی افسر محترمہ شاہین سلطانہ نے بھی پروگرام میں خصوصی طور پر شرکت کی اور اردو اساتذہ کی رہنمائی کی۔ اس موقع پر اردو اسکول نمبر 8 کے معاون معلّم اور ریاستی سطح پر اردو ریڈنگ ایمبیسڈر محمد نعیم فراز سر نے پروگرام کے مقاصد پر روشنی ڈالی اور اردو زبان کی اہمیت اجاگر کی۔ تربیت کے آخری دن سرو شکشا ابھیان کے عملہ سونونے سر، سيلیش پاٹل ڈائٹ ادھی ویکتا،عظیم نواز راہی مہمان خصوصی،رامٹکے میڈم، اور صفیہ باجی نے تربیت میں شریک تمام اساتذہ کے لیے اظہارِ تشکر کیا اور پروگرام کی کامیابی پر مبارکباد دی۔ یہ تربیتی پروگرام اردو زبان کے فروغ اور تعلیمی معیار کو بلند کرنے کے لیے ایک اہم قدم ثابت ہوا۔

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!