غلام مصطفی خان اور عبدالمتین کو قومی مہاتما جیوتی راؤ پھلے مثالی معلم ایوارڈ سے نوازا گیا
اکولہ: (ڈاکٹر ذاکر نعمانی) :تعلیمی میدان میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں ضلع پریشد مڈل اسکول ہیور کھیڑ کے معاون معلم غلام مصطفی خان اور زین العابدین اردو ہائی اسکول ،پا رس کے معاون معلم عبدالمتین سر کو حال ہی میں اگاری سماج منگل کاریالیہ، کاموٹھے، تعلقہ پنويل، ضلع رائےگڑھ، نوی ممبئی میں منعقدہ ایک شاندار تقریب میں گلوبل گولڈ ٹیلنٹ بُک آف ریکارڈز کی جانب سے قومی مہاتما جیوتی راؤ پھلے مثالی معلم ایوارڈ 2024سے نوازا گیا۔
گلوبل گولڈ ٹیلنٹ بُک آف ریکارڈز کی جانب سے امسال مہاتما جیوتی راؤ پھلے ایوارڈ، مہاراشٹر رتن ایوارڈ، اور سماج بھوشن ایوارڈ کے لیے مجموعی طور پر 860 درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں سے صرف 60 افراد کو منتخب کیا گیا۔ مثالی معلم ایوارڈ کے زمرے میں 42 معلمین کو منتخب کیا گیا، جن میں غلام مصطفی اور عبدالمتین سر شامل ہیں۔ تقریب کی صدارت محترمہ میگھا شریرام مہاجن نے کی، جبکہ مہمانانِ خصوصی میں محترمہ ارمیلا شریشکمار ڈانگے (اداکارہ)، ستیش دیشمکھ، جانی راوت، اور سدھاکر واسائیکر شامل تھے۔ دیگر اضلاع سے بھی کئی معزز شخصیات نے تقریب میں شرکت کی۔ اکولہ ضلع کے غلام مصطفی خان اور عبدالمتین سرکو مہمانِ خصوصی کے دستِ مبارک سے یہ اعزاز پیش کیا گیا۔ یہ کامیابی ان معلمین کی تعلیمی خدمات کا اعتراف ہے۔ضلع اکولہ کے تعلیمی حلقہ کی جانب سے غلام مصطفی خان اور عبدالمتین سر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور اسے اسکول اور ضلع کے لیے باعث فخر قرار دیا۔دونوں اساتذہ نےاس اعزاز کو اپنے اہل خانہ، اساتذہ اور ساتھیوں کی دعاؤں اور رہنمائی کا نتیجہ قرار دیا اور کہا کہ یہ کامیابی ان کے تدریسی عزم کو مزید تقویت بخشے گی۔