
اہم خبریں
پہلگام حملہ: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے لیا بڑا فیصلہ؛ پڑھیں رپورٹ
جموں و کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے بعد آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے وقف بورڈ کو بچانے کے لیے جاری ‘ وقف بچاؤ مہم’ کو عارضی طور پر روک دیا ہے۔
مسلم پرسنل لاء بورڈ نے ایک بیان میں کہا، ’’مسلم پرسنل لاء بورڈ نے کشمیر میں دہشت گردانہ حملے میں کئی سیاحوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور فی الحال اپنا مظاہرہ روکنے کا فیصلہ کیا ہے‘‘۔
مسلم پرسنل لاء بورڈ نے کہا کہ اس نے ہلاک ہونے والوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر “متنازعہ وقف ترمیمی ایکٹ” کے خلاف جاری احتجاج کو تین دن کے لیے معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔