تعلیم و روزگار

آخری موقع MHT-CET نہیں دیا توداخلہ نہیں ملے گا ! آن لائن رجسٹریشن کی آخری تاریخ 1 مارچ اور تاخیر سے 8 مارچ تک

مالیگاؤں: ( پریس ریلیز) :ریاست مہاراشٹر کی تمام انجینئرنگ و فارمیسی ڈگری کالجوں میں داخلے MHT-CET 2024کی بناء پر ہی ہوتے ہیں۔ چار سالہ انجینئرنگ و فارمیسی ڈگری کورسیس کے سال اول میں داخلے کیلئے اس امتحان کو دینا لازمی ہے۔ اس امتحان کو دینے سے قبل آن لائن طریقہ کار سے رجسٹریشن کیا جاتا ہے۔ جس کی آخری تاریخ 1 مارچ 2024 ہے اور فارم نہ بھرنے کی صورت میں کسی بھی طریقہ سے داخلے ممکن نہیں ہوتے ہیں۔ اسی لئے طلبہ و سرپرست حضرات قبل از وقت MHT-CET کیلئے آن لائن رجسٹریشن ضرور کر والیں۔ واضح رہے 1 مارچ 2024 کے بعد 8 مارچ 2024 تک تاخیر سے فارم بھرنے پر Rs 500 /- زائددینے پڑے گا۔
آن لائن رجسٹریشن کیلئے ضروری ہدایات میں طالب علم کے پاس ” ای میل آئی ڈی اور اکٹیو موبائیل نمبر ( جس پر ریچارج کیا ہو) ” رہنا ضروری ہے۔ دستاویزات میں اوریجنل آدھار کارڈ، دسویں مارکس شیٹ، بارہویں مارکس شیٹ(اگر موجودہے تو) ، اوبی سی ( ریزرو کٹیگری کیلئے) رجسٹریشن کیلئے ضروری ہے۔ اس طرح سے پاسپورٹ سائز فوٹو اور ڈیجیٹل سائن اپلوڈ کرنا ضروری ہے۔ کسی بھی ایک گروپ PCM / PCB میں رجسٹریشن کیلئے درکار آن لائن فیس، اوپن کٹیگری کیلئے Rs 1000/- ، ریزرو کٹیگری (او بی سی وغیرہ) کیلئےRs 800/- کے ساتھ تقریباً دس سے بائیس روپیہ آن لائن ٹیکس دینا پڑے گا۔ اگر دو گروپ یعنی PCMB میں فارم بھرا جاتا ہے تو اسے اوپن کٹیگری میں Rs 2000 /- ،ریزرو کٹیگری میں Rs 1600/-فیس بھرنا پڑے گی۔ واضح رہے انجینئرنگ کورسیس کیلئے PCMگروپ میں سی ای ٹی امتحان دینا ضروری ہے۔ مزید معلومات کیلئے منصورہ انجینئرنگ کالج سی ای ٹی سیل پر رابطہ قائم کریں: ڈاکٹر دلاور حسین ( ڈین ایڈمیشن)90282544549 ، ڈاکٹر ساجد نعیم ( ایڈمیشن آفیسر) 9028254518
jamsham hair oil contact for distirbutor ship 01

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!