مہاراشٹر

آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی آوازپرلبیک کہنے والوں میں مہاراشٹرسرفہرست ؛ ….مولانا عبد الرحیم مجددی

جالنہ: (بذریعہ شیخ احمد جالنوی) : گذشتہ کل جالنہ کی مسجد حضرت بلال رض میں دارالقضاء آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ ضلع جالنہ کا ایک آٹھ سالہ اجلاس بورڈ کے جنرل سیکرٹری مولانا عبد الرحیم مجددی کی صدارت میں منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا نے 1973 سے ابتک بورڈ کی سنہری تاریخ پر روشنی ڈالی نیز فرمایا کہ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے تحفظ شریعت کی خاطر جتنی تحریکیں چلائی ان تمام میں مہاراشٹرا کے مسلمانوں نے سب سے زیادہ حصہ لیا اور ہر معاملہ میں ہمارے شانہ بشانہ کھڑے رہنے والوں میں مہاراشٹرا کے مسلمان سرفہرست ہیں مغرب کی نماز سے متصلابعد شروع ہوے اس اجلاس کا آغاز مولانا سلیم نے تلاوت قرآن کریم سے کیا نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم حافظ اعزاز الدین فاروقی نے پیش کی شروع میں مفتی انیس الدین اشرفی قاضی شریعت شیگاوں اور مفتی ساجد اشرفی قاضی شریعت ضلع بھنڈارا کے تمہیدی خطاب ہوے پھر دارالقضاء کمیٹی آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے آرگنائزر مفتی تبریز عالم قاسمی نے دارالقضاء جالنہ کی نمایاں کارکردگی کی حاضرین کو خوشخبری دیتے ہوے کہاکہ قاضی صاحب اپنے کام کی روشنی میں سوفیصد ہیں لیکن عوام کا رجوع جتنا ہوسکتا تھا اس میں کہیں کمی رہ گئی جس کو آپ ذمہ داران کی توجہ سے پر کیا جاسکتا ہے ان کے بعد ضلع اکولہ کے قاضی شریعت مفتی اشفاق قاسمی نے ولولہ انگیز خطاب میں حاضرین کو جھنجھوڑتے ہوے کہا کہ بیرونی محاذ پر تحفظ شریعت کے لیے بورڈ ہر وقت تیار رہا ہے اس وقت بھی ہے اور آیندہ بھی رہے گا لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ جب تک ہم شریعت پر عمل کرینگے باہمی نزاعات میں دارالقضاء سے رجوع کرینگے اور اپنی پاکیزہ شریعت کو بٹہ نہیں لگنے دینگے تو پھر کسی کی مجال نہیں کہ وہ ہماری شریعت میں مداخلت کرے آپ کے خطاب کے بعد ضلع جالنہ کے قاضی شریعت مفتی عبد الرحمن نایگاوی نے دارالقضاء جالنہ کی آٹھ سالہ رپورٹ سال وایز مقدمات کی تفصیلات کے ساتھ انتہائی دلنشیں اور مؤثر انداز میں پیش فرمائی جس کو سن کر سامعین کو اپنے ضلع کی دارالقضاء پر رشک ہوا اور پورا مجمع رپورٹ کی کاپیوں کی چاہت کرنے لگا اس موقع پر ناظم دارالقضاء کمیٹی ضلع جالنہ مفتی احسان الحق مظاہری مہتمم مدرسہ عربیہ فیض العلوم کی طرف سے اردو ہندی میں رپورٹ تقسیم بھی کی گئ نیز قاضی صاحب نے لوگوں سے جھگڑا نہ کرنے ہوجایے تو مقامی علماء اور ذمہ داران سے حل کرانے اور وہاں نہ ہو تو دارالقضاء سے رجوع کرنے کا ہاتھ اٹھا کر عہد لیا اخیر میں مولانا عتیق احمد صاحب کنوینیر دارالقضاء کمیٹی نے ملک بھر میں جاری دارالقضاء کی خدمات کی سراہناکی اور انکی افادیت پر مختصر پر اثر خطاب فرمایا حضرت مولانا کے خطاب کے بعد فضل الرحیم مجددی صاحب کی رقت آمیز دعاء پر اجلاس کا‌اختتام ہوا موصوف نے فلسطین کے مسلمانوں کے لیے بھی خوب دعاییں کی .اجلاس کو کامیاب بنانے کےلئے دارالقضاء کمیٹی شہر کے تمام علماء کرام ملی تنظیموں اور سیاسی سماجی ذمہ داران اور اہل مدارس و مکاتب نے متحدہ جدوجہد کی نظامت کے فرائض مفتی یوسف صاحب نے انجام دیئے.
jamsham hair oil contact for distirbutor ship 01

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!