اخبارات اور صحافیوں کے مسائل،اسمبلی میں اٹھاونگا۔۔۔۔سندیپ شرساگر ؛ بیڑ کی صحافت کا ریاست میں نمایاں مقام۔۔۔وسنت منڈے ؛جامبھیکر مراٹھی صحافت میں سائنسی نقط نظر کے حامی ۔۔۔۔۔قاضی مخدوم
بیڑ: (محمد مسلم کبیر) :ضلع سطح کے صحافی مختلف مسائل سے گزررہے ہیں جس کے سبب ان کے تمام اسٹاف کو بھی گزرنا پڑتا ہے لہٰذا ان کو مختلف ٹیکس سے مستثنی رکھ کرحکومت کی جانب سےاشتہارات اور دیگر ذرائع سے راحت ملے اس کے لیے ریاستی اسمبلی میں پیش کرونگا یہ بات بیڑ کے رکن اسمبلی سندیپ شرساگر نے بیڑ میں مہاراشٹر راجیہ مراٹھی پترکار سنگھ کی جانب سے بال شاستری جامبھیکر کے یوم پیدائش، یوم درپن کے موقع پر کہی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے بیڑ کی صحافت کی تعریف کرتے ہوئے اسے ریاست کی بیدار صحافت سے تعبیر کیا اس جلسے سے پترکار سنگھ کے ریاستی صدر وسنت منڈے اخبارات کی زبوں حالی کا تفصیلی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی واحد صنعت ہے جس کی پروڈکشن کاسٹ اس کی فروخت کی قیمت سے زیادہ ہوتی ہے اور خسارہ قارئین اور مشتہرین سے پورا کیا جاتاہے لیکن سوشل میڈیا اور نئ ٹکنالوجی نے اس خسارہ کو اور بڑھا دیا ہے۔ اس جلسے میں ضلع کے صحافیوں کو اعزازات سے بھی نوازا گیا جن میں روزنامہ تعمیر کے مدیر قاضی مخدوم ، لوکمت ٹائمز کے چاندخان پٹیل، انیل بھنڈاری ،گاورسکر ، توکلے، دھنوے، ڈھالنے وغیرہ کا استقبال عمل میں آیا اس پروگرام میں اپنے خطاب میں قاضی مخدوم نے کہا کہ مراٹھی صحافت کے بانی بال شاستری جامبھیکر جو مراٹھی صحافت کے بانی ہیں انہوں نے 1832 میں اپنے درپن اخبار میں ہندو مذہب کے فرسودہ رسومات اور عقائد کے خلاف اپنا قلم چلایا۔ بیواؤں کی شادی کی حمایت کی،بچپن کی شادیوں کے خلاف لکھا،جھوٹی دیومالائی کہانیوں کی جگہ سائنسی نقط نظر پر زور دیا اس لیے آج ان کی یوم پیدائش پر ان کے خیالات کو تصویری فریم سے باہر نکال کر ان کے اصل مشن کو عام کیا جاۓ اس پروگرام سے نریندر کانکریا، صحافی یونین کے صدر سنتوش مانور کر ،ویبھو سوامی, اوشا ٹھونمبرے نے بھی خطاب کیا جبکہ مہمان خصوصی ایڈیشنل کلکٹر کرشما نائر نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ بیڑ کی گنگا جمنی تہذیب سے بہت خوش ہوئی ہے اخبارات سماج کا آئینہ ہوتے ہیں اور میں مقامی اخبارات کی بہت سی خبروں پر اس کی رہنمائی پر عوام کی شکایت دور کرتی ہو اس پروگرام سے ایڈیشنل ایس پی سچن پنڈکر نے بھی جلسے سے خطاب کیا اس تہنیتی جلسے میں صحافی برادری کثیر تعداد میں موجود تھی۔