مہاراشٹر

ادھو ٹھاکرے گروپ کے سابق کارپوریٹرو ونود گھوسالکرکے بیٹے ابھیشیک گھوسالکر کا فیس بک لائیو کے دوران ہوا قتل، ملزم مورس بھائی نے کی خودکشی

ممبئی : (کاوش جمیل نیوز) :ممبئی میں ایک سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ جمعرات (8 فروری) کی شام ممبئی کے دہیسر علاقے میں ادھو ٹھاکرے گروپ کے سابق نگرسیوک ابھیشیک گھوسالکر پر گولی چلا دی گئی۔ گھوسالکرکو تین گولیاں لگیں جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہو گئے اور ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ دیا۔ ممبئی پولیس نے ابھیشیک گھوسالکر کی موت کی تصدیق کی ہے۔ ملزم مورس بھائی نے پہلے ابھیشیک کے ساتھ فیس بک لائیو کیا اور پھر گولی مار دی۔ ارتکاب جرم کے بعد ملزم نے خودکشی کر لی۔ ونود گھوسالکر ادھو ٹھاکرے گروپ کے لیڈر ہیں اور ابھیشیک گھوسالکر ان کے بیٹے ہیں۔ ابھیشیک گھوسالکر سابق کارپوریٹر تھے۔
اے بی پی ماجھا کے مطابق ملزم مورس بھائی کے نام سے جانا جاتا تھا اور خود کو سماجی کارکن بتاتا تھا۔ ایک سال قبل ابھیشیک گھوسالکر نے مورس کے خلاف دہیسر پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرایا تھا۔ ابھیشیک گھوسالکر کو گولی مارنے کے بعد ان کے کارکنوں نے جارحانہ ہو کر ملزم کے دفتر میں توڑ پھوڑ کی۔ اس واقعہ سے دہیسر علاقہ میں ماحول گرم ہوگیا اور بڑی تعداد میں پولیس کو یہاں طلب کرلیا گیا۔
آپ کو بتا دیں کہ کچھ دن پہلے بی جے پی ایم ایل اے گنپت گائیکواڑ نے شیوسینا کے ایک لیڈر پر گولی چلا دی تھی۔ اس طر‌ح کے واقعات کولیکر اپوزیشن موجودہ حکومت پر تنقید کررہی ہے .اپوزیشن کا کہنا ہے کہ ریاست میں قانون کا کوئی خوف نہیں رہا.
jamsham hair oil contact for distirbutor ship 01

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!