مہاراشٹر

اسلامک یوتھ فیڈریشن (IYF) ناندیڑ برانچ کی جانب سے جلسۂ سیرت النبی صلعم و تقسیمِ انعامات

ناندیڑ: (راست ) :اسلامک یوتھ فیڈریشن ناندیڑ برانچ کی جانب سے ربیع الاوّل کی مناسبت سے طلبہ و طالبات سیرت النبی صلعم کا مطالعہ کریں اس مقصد کے تحت آپ صلعم کی سیرت پر افضل حسین کا مرتب کردہ کتابچہ پیارے رسول پر مسابقہ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں بارہ اسکول سے 1250 طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔ مسابقہ کا امتحان 2 اکتوبر کو دو الگ الگ مقامات پر رکھا گیا تھا۔ مسابقہ میں انعامِ اول الصفہ گروپ آف اسکولز، ناندیڑ سے (رفعت انجم محمد اعظم)، انعامِ دوّم ثناء اردو اینگلو ہائی اسکول، ناندیڑ سے (احسن ستّار عبدالشکیل) ، جب کہ انعام سوّم یوسفیہ ہائی اسکول ، ناندیڑ سے (عائشہ فاطمہ شیخ افروز) نے حاصل کیا۔ مزید 12 اسکولز میں 3-3 ترغیبی انعامات دیے گئے، تقسیمِ انعامات و جلسہ سیرت النبی کا پروگرام 8،اکتوبر 2023 کو اردو گھر میں منعقد ہوا۔ جس میں افتتاحی کلمات سید عمران ناندیڑ نے، نظامت کے فرائض برادر اُسامہ خطیب نے انجام دیے۔ اس کے علاؤہ مہمان مقرر برادر مرسلین پوسد رکن اسٹیٹ شوریٰ آئی وائے ایف کے علاؤہ صوبہ کے سیکرٹری پرویز نادر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ حافظ محمد ہارون نظامی صاحب کی دعا پر پروگرام کا اختتام ہوا۔

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!