مہاراشٹر

اسلامی کوئز میں ضلع سطح پر پھر چھائی ہپپی کیڈزاسکول‎

کارنجہ (واشم) : الحمدللہ،ہپپی کڈز انگلش اسکول پریادرشانی کانونٹ کارنجه، یہاں لڑکیوں کی ٹیم ضلع واشم میں ہونے والے دینیات کوئز مقابلے میں پہلے نمبر پر آ کر ریاستی سطح کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے، اسی طرح لڑکوں کی ٹیم نے بھی ریاستی سطح کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے، سب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ اس پروگرام میں تین کوئز اسٹیجز کا انعقاد کیا گیا، لڑکوں کی ٹیم میں محمد شیزان سلیم جاوید، ریان خان عمران خان، سید ریحان سید رحیم، لڑکیوں کی ٹیم میں رومیسہ بانو شعیب اکبانی، ام ایمن شعیب اکبانی، زرین خانم عبدل۔ مبین، دونوں ٹیمیں فائنل مرحلے تک ناقابل شکست رہیں اور دونوں ٹیمیں سٹیٹ میں منتخب ہوئیں۔ مقابلے کے لیے صبا انجم میڈم، محمّد ثاقب سر، عبدالمتین سر، سیما انجم میڈم کی محنت سے طالبات نے کامیابی حاصل کی۔

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!