مہاراشٹر
اسکول یونیفارم! حکومت کا عجیب فیصلہ! ہاف پینٹ ہاف شرٹ؛ اردو میڈیم کو فل یونیفارم دیا جائے! اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ
ممبئی: ( نامہ نگار): ریاستی حکومت کے ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے 18 اکتوبر 2023 کے جی آر مطابق تعلیمی سال 2024-25 سے سمگر شکشا ابھیان اور ریاستی حکومت کی مفت یونیفارم اسکیم کے تحت سرکاری اور مقامی خود اختیاری اسکولوں میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک پڑھنے والے تمام طلبہ کو ایک ہی رنگ کی دو یونیفارم دینے کا فیصلہ لیا گیا۔ مذکورہ ڈپارٹمنٹ کے معاون سکریٹری امتیاز قاضی نے 24 جنوری 2023 کو درستگی نوٹیفکیشن جاری کر پہلی سے چوتھی جماعت تک کی لڑکیوں کے لیے پنو فراک، 5ویں سے 7ویں جماعت کی لڑکیوں کے لیے شرٹ اور اسکرٹ اور 8ویں جماعت کی لڑکیوں کے لیے سلوار قمیض اور اوڑھنی ،اس کے علاوہ جماعت پہلی تا ساتویں کے لڑکوں کے لئے بطورِ یونیفارم ہاف پینٹ، ہاف شرٹ کا آرڈر جاری کیا گیاہے۔