مہاراشٹر

افسوس ناک خبر؛ عاشق کے سر پرخون سوار! لڑکی کو دن دہاڑے پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا ؛ لوگ بناتے رہے ویڈیو، کسی نے نہیں بچائی جان

ممبئی: (کاوش جمیل نیوز) :مہاراشٹر کے پالگھر ضلع کے وسئی علاقے میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ وسئی ایسٹ کے علاقے میں ایک نوجوان لڑکے نے دن دہاڑے اپنی گرل فرینڈ کو بے دردی سے قتل کردیا۔ اس واقعہ کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم نے اسے لوہے کے پانے سے وحشیانہ وار کر کے قتل کر دیا۔ وسئی پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔
والیو پولس اسٹیشن کے سینئر انسپکٹر جئے نرورے نے بتایا کہ لڑکی منگل (18 جون) کو صبح تقریباً 10.45 بجے کام پر جارہی تھی۔ اس کے بعد ملزم پیچھے سے آیا اور اسے نٹ بولٹ پانے سے کئی بار مار کر قتل کر دیا۔ دونوں کافی عرصے سے رشتے میں تھے۔ بعد ازاں لڑکی نے ملزم سے تعلقات توڑ لیے تھے۔ ملزم کو شبہ تھا کہ لڑکی کا کسی اور سے رشتہ ہے۔ اسی غصے میں آج اس نے اسے مار ڈالا۔
منظر عام پر آنے والے واقعے کی ویڈیو میں ملزم لڑکی پر وحشیانہ حملہ کرتا نظر آرہا ہے۔ لوگ قریب سے گزر رہے تھے لیکن کسی نے اسے بچانے کی کوشش نہیں کی۔ لڑکی اپنی زندگی کی بھیک مانگتی رہی لیکن ملزم مارتا رہا یہاں تک کہ لڑکی مر گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے لڑکی پر کئی بار حملہ کیا۔ جئے نرورے نے کہا کہ اگر عوام آگے آتی اور لڑکی کو بچاتی تو شاید اس کی جان بچائی جا سکتی تھی۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ اگر ایسا کوئی واقعہ پیش آئے تو آگے آئیں اورمدد کرنے کا جذبہ رکھیں۔ انہوں نے بتایا کہ قتل کے الزام میں آئی پی سی کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
jamsham hair oil contact for distirbutor ship 01

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!