مہاراشٹر

اقراءاردو ہائی اسکول میں ڈاکٹرعلامہ اقبال کی یوم پیدائش کے موقع پرعالمی یوم اردو دن کا انعقاد

اکولہ: (ڈاکٹر ذاکر نعمانی) :اکولہ شہر کے حمزہ پلاٹ میں واقع اقراء اردو ہائی اسکول میں ڈاکٹر علامہ اقبال کے یوم پیدائش کے موقع پر عالمی یوم اردو دن کا انعقاد کیا گیا۔جلسے کے صدارت الحاج محمد ذاکر محمد قاسم (سکریٹری اور صدر مدرس اقرا ء اردو ہائی اسکول اکولہ) نے فرمائی۔ جلسہ کا آغاز جماعت دہم کی طالبہ گلفشہ ناز سيدجاوید نےتلاوت قرآن پاک سے کی اور ترجمہ مصباح ناز شیر خان جماعت دہم نے پیش کیا نعت پاک نور عرشیہ سيد شوکت نے پیش کی سدرہ فاطمہ افروز خان، عبداللہ خان کرامت خان،صباءپروین قمر حسین ،سبین عنبر دستگیر شاہ،صائمہ پروین شاکر بیگ ،عزیفہ پروین عبدالوحید،ثناء ناز سيدجاوید،عالیہ پروین شیخ بشیر،شازیہ پروین محسن خان،نوشین غزالہ شیخ رحیم، انعم فردوس محمد تنویر،علینہ پروین ابرار شاہ جماعت دہم عالیہ پر وین محمد صابر،الفیہ انعم عبد الضمير، آفرین غزالا شیخ رحیم وغیرہ نے ڈاکٹر علامه اقبال کے زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کے اردو زبان کی ترقی و پیش رفت سے متعلق اردو کے میدان میں کیے گئے مختلف کاموں اور ان کی لکھی گئی مختلف کتابوں اور نظموں کا مطالعہ کیا ۔ صدر صاحب نے طلباء کی رہنمائی کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں ایک عام آدمی بھی اپنے بچوں کو انگریزی اسکول میں پڑھانا چاہتا ہے لیکن اس زبان میں ثقافت اور تہذیب نہیں ہے۔ تعلیم مادری زبان (اردو میڈیم اسکول) میں تعلیم دی جائے۔ جس کی وجه سے بچوں میں اچھی تہذیب دکھائی دےگی اسی دوران ڈاکٹر علامہ اقبال نے لکھی ہوئی نظم کی ایک لائن لکھ کر ” زبان کی ترقی ہماری ترقی زبان کا زوال ہمارا زوال” ایساپیغام دیا۔ پروگرام میں حصہ لینے والے تمام طلباء کو سراہا گیا۔ جلسہ کی نظامت طالبہ مصباح ناز شیر خان نے کی اور اظہار تشکر جماعت نہم کی طالبہ ثنا ناز سیدجاوید نے پیش کیا۔ جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے محمد ذاکر محمد قاسم (سیکریٹری وصدر مدرس اقراء اردوہائی اسکول آکولہ) کی قیادت میں اسکول کےتمام اساتذہ اور غیر تدریسی عملے نےسخت محنت کی۔
AKOLA DISTRIBUTOR JAMSHAM HAIR OIL 02

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!