مہاراشٹر

“امتحان CTET میں کامیابی کے لیے اِس امتحان کے اور TET کے سوالیہ پرچوں کے فرق کو سمجھنا نہایت ضروری۔”؛ بھیونڈی میں مرکزی مُعَلّم اہلیتی امتحان CTET وَرک شاپ میں ایکسپرٹ علی انجم رَضوی کا اظہار خیال

بھیونڈی : (سید علی انجم رضوی) :پرائمری مدرسین کی تقرّری کے لیے حکومت نے معَلّم اہلیتی امتحان (TET) کامیاب کرنا لازم کر دیا ہے۔ ریاستی سطح پر مہاراشٹر معلم اہلیتی امتحان (MAHATET) لیا جاتا ہے جبکہ مرکزی سطح پر لیا جانے والا امتحان مرکزی معلم اہلیتی امتحان (CTET) ہے۔ 18 واں مرکزی معَلّم اہلیتی امتحان (CTET) پورے ملک میں 21 جنوری 2024ء اتوار کو منعقد ہونے جا رہا ہے۔
دونوں امتحانوں کی سطح دشواری بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے اِن امتحانوں کے نتائج بہت مایوس کن آتے ہیں۔ معروف صحافی و مدرس علی انجم رضوی مسلسل کئی برسوں سے ان امتحانات میں کامیابی کے لیے امتحان دینے والے ریاست بھر کے امیدواروں کی رہنمائی کر رہے ہیں۔ آپ کی دانشمندانہ رہنمائی سے اب تک سینکڑوں امیدوار ان مشکل ترین امتحانوں میں کامیابی حاصل کر چکے ہیں۔
گزشتہ دنوں 10 دسمبر 2024ء کو موصوف کا CTET پر وَرک شاپ مومن ویلفیئر سوسائٹی کے زیرِ اہتمام بھیونڈی کی رابعہ گرلز ہائی اسکول و جونیئر کالج، صَمد نگر، کنیری میں منعقد ہوا۔
اِس ورک شاپ میں علی انجم رضوی نے CTET امتحان کے دونوں سوالیہ پرچوں کی باریکیوں کو پیش کرتے ہوئے کہا کہ “یہاں موجود بہت سے امیدواروں نے اب تک ریاستی مدرس اہلیتی امتحان TET دیا ہوگا۔ مگر اُنھیں یاد رکھنا چاہیے کہ CTET امتحان کے سوالیہ پرچے TET کے سوالیہ پرچوں سے بہت مختلف ہوتے ہیں۔ اِس امتحان میں کامیابی کے لیے اِن دونوں امتحانوں کے سوالیہ پرچوں کے فرق کو سمجھنا نہایت ضروری ہے۔”
یوسف رمضان مومن (چیرمن رابعہ گرلز ہائی اسکول و جونیئر کالج، بھیونڈی) اور سبحان سکندر انصاری (سیکریٹری مومن جماعت خانہ، بھیونڈی) کی سرپرستی میں ہونے والے اِس ورک شاپ میں امتحان دینے والے امیدوار سینکڑوں کی تعداد میں موجود تھے۔ صبح 11:00 بجے شروع ہونے والا یہ ورک شاپ منعقد کرنے کے لیے مذکورہ اسکول کی صدر مُدَرّسہ مومن تبسّم نیاز احمد اور ان کے جُملہ اسٹاف نے کوششیں کیں۔ اس ورک شاپ میں صمدیہ اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج کے پرنسپل ساجد صدیقی، وائس پرنسپل نیاز انصاری، انقلاب کے سینئر صحافی قطب الدین شاہد، رفیع الدین ہائی اسکول کے چیئرمن نوح پٹیل، صلاح الدین ہائی اسکول کے کریئر گائیڈ مدرس عبدالمجید صدیقی، رئیس ہائی اسکول کے یشونت راؤ اوپن یونیورسٹی اسٹڈی سینٹر کے انچارج سبک دوش مدرس عبد العزیزانصاری خصوصی طور پر موجود تھے۔ یہ ورک شاپ امیدواروں کے لیے مفت رکھا گیا تھا اور اہم معلومات درج کرنے کے لیے پین اور نوٹ بُک اسکول کی جانب سے فراہم کی گئیں۔
jamsham hair oil contact for distirbutor ship 01

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!