امراوتی مہا نگر پالیکا کی اسکولوں کی ٹیچر پوسٹ اورروسٹر کا معاملہ جلد حل کریں ؛ یو ٹی اے نے امراوتی میونسپل ایجوکیشن آفیسرسے تبادلہ خیال کرکے میمورنڈم پیش کیا
اکولہ: (ڈاکٹر ذاکر نعمانی) :ریاستِ مہاراشٹر میں، ایک طرف پوتر پورٹل کے ذریعہ خالی آسامیوں پر بھرتی کا عمل کرنے کا سرکاری حکم ہے، تو دوسری طرف، امراوتی میونسپل کارپوریشن کی23-2022 کی ٹیچر منظوری پوسٹ ( سنچ ما ننتا)ابھی بھی باقی ہے، جس کی وجہ سے بندو نامہ ولی(روسٹر)کا کام بھی رکا ہوا ہے۔ اسی مسئلہ کے سلسلہ کو اردو ٹیچرز ایسوسی ایشن امراوتی(UTA ) کے ایک وفد نے امراوتی میونسپل کارپوریشن کے ایجوکیشن آفیسر ڈاکٹر میشرم صاحب سے ملاقات کی اور اس پر تفصیلی بات چیت کی اور ان سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پرسنچ ماننتا کروا کر6 نومبر سے پہلے پوتر پورٹل پر خالی آسامیوں کی معلومات ظاہر کریں۔ بتا دیں کہ والدین اور سرپرستوں کا رجحان سرکاری اسکولوں کی طرف بڑھ رہا ہے،امراوتی میونسپل کارپوریشن کے زیر انتظام اردو اسکولوں میں کچھ سالوں سے طلباء کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ حکومت طلباء کی تعداد کے مطابق سنچ مانیتا کے ذریعے اساتذہ کی تقرری کرتی ہے ۔حکومتی احکامات کے مطابق اساتذہ کی آسامیاں آج امراوتی اردو میونسپل کارپوریشن کی اسکولوں میں طلبہ کی تعداد کے تناسب سے اساتذہ کی کئی آسامیاں خالی ہیں۔ اردو ٹیچرز ایسوسی ایشن (یو ٹی اے) نے ایجوکیشن آفیسر سے مطالبہ کیا کہ سال 23-2022 کی پوسٹ سنچ مانیتا کر واکرفوری طور پر خالی آسامیوں کو پُر کیا جائے اور طلباء کے تعلیمی نقصان کو روکا جائے۔ایجوکیشن آفیسر نے بتایا کہ وہ اس معاملے کو فوری طور پر حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ا س موقع پر UTA کے علاقائی صدرغازی ذہروش، خزانچی محمد نسیم، علاقائی رکن محمد عتیق، قاضی صلاح الدین، شہر صدر محمد ناظم، نائب صدر حفیظ خان، محمد افراز احمد، آصف خان، سید علی شاہ ،سید ابرار حسین، محمد رئیس موجود تھے۔