مہاراشٹر

انجم آرا رئیس الدین کو مثالی خاتون ٹیچر کے ایوارڈ سے نوازا گیا

اکولہ : (ڈاکٹر ذاکر نعمانی) :آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس ایسوسی ایشن ( آئیٹا ) اکولہ یونٹ کی جانب سے اکولہ شہر کے شبھاش چوک میں واقع زم زم ہال میں اساتذہ اور تعلیمی شخصیات کے لیے ایک اعزازی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ممبئی سے تشریف لائے روز نامه انقلاب کے چیف ایڈیٹر شاہد لطیف صاحب نے فرمائی جب کہ ڈاکٹر سچیتا پاٹیکر میڈم (ایجوکیشن آفیسر، اکولہ)اورناگپور سے محترمہ صفیہ انجم کی خصوصی شرکت رہی۔ اس تقریب میں آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس ایسوسی ایشن ( آئیٹا ) کی جانب سے” مثالی خاتون ٹیچر ایوارڈ” سے خاتون معلمات کو ایوارڈ سے نوازا گیا جس میں اکولا شہر کےماؤنٹ کارمل انگلش ہائی اسکول کی معلمہ مسز انجم آرا رئیس الدین کو اکولہ ایجوکیشن آفیسر کے ہاتھوں مثالی خاتون ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا ۔اس موقع پر جناب شاہد لطیف (ایڈیٹر اور چیف روزنامہ انقلاب ممبئی) نے کہا کہ جلد ہی نئی تعلیمی پالیسی آنے والی ہے، اس لیے اساتذہ کو اس کے لیے تیار رہنا چاہیے۔سید شریف صاحب (صدر A.I.I.T.A. مہاراشٹر) نے تعارف کرایا کہ A.I.I.T.A اساتذہ کی ہمہ جہت ترقی کے لیے کس طرح کام کرتا ہے۔ ڈاکٹر سچیتا پاٹیکر میڈم (ایجوکیشن آفیسر، اکولہ) نے اپنی تقریر میں کہاکہ میں ایک ایجوکیشن آفیسر سے پہلے ایک ٹیچر ہوں۔ ناگپور سے محترمہ صفیہ انجم نے ہر خاتون ٹیچر سے اپیل کی کہ وہ (A.I.I.T.A.) میں شامل ہوں، تخلیقی، اختراعی اور مثالی بنیں اور اسکولوں/کالجوں میں مختلف تدریسی طریقوں کے لیے موبائل، کمپیوٹر جیسی نئی ٹیکنالوجیز کو اپنائیں، وغیرہ کو ضرور استعمال کریں پروگرام کی نظامت مسز غازیہ آفتاب میڈم اور مسز فریدہ بانو (صفا انگلش ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج اکولہ) نے کی اور رسمِ شکریہ ناہید میڈم نے پیش کیا۔ ضلع اکولا کے تمام اسکولوں کی مسلم خواتین اساتذہ نے بڑی تعداد میں اس پروگرام میں شرکت کی۔
jamsham hair oil contact for distirbutor ship 01

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!