مہاراشٹر

انڈین صفائی مہم 2.0 کے تحت ناندیڑ کے گوداوری ندی کے گھاٹوں کی صفائی ؛ ریاست میں اپنے شہر کا نام روشن کرنے کے لئے صفائی خود سے شروع کریں ۔۔ کمشنر مہیش ڈوئیفوڈے

ناندیڑ: ( شیخ عمران ) :میونسپل کارپوریشن ناندیڑ کے شعبہ سوچھتا ابھیان کی جانب سے ہمارا شہر ریاست میں پہلے نمبر خوبصورت بنانے کے لئے میونسپل کمشنر مہیش ڈوئیفوڈے نے ہر شہری پر زور دیا ہے کہ وہ ریاست میں اپنے شہر کا نام روشن کرنے کے لئے صفائی خود سے شروع کریں اس موقع پر آج میونسپل کارپوریشن کے کمشنر مہیش ڈوئیفوڈے نے گوردھن گھاٹ،چندا گھاٹ ،شانی گھاٹ، دریا گوداوری پر گھاٹ پر مسلسل آج دوسرے دن صبح سات بجے سے ۹ بجےتک شعبہ صفائی کی جانب سے جے سی بی ٹرائکٹر دو وین ایک گھنٹہ گاڑی کے ذریعے ندی میں پھینکے گئے پرانے کپڑے پلاسٹک جنگلی جھاڑے ایک اندازے کے مطابق آٹھ ٹن کچرا نکالا گیااور اسے پانی کے ذریعے دھویا گیا ہے اور اسی دوران صفائی ریلی بھی نکالی گئی میونسپل کارپوریشن کے عہدے داران کے علاوہ ناگری کرتی سمیتی کے ذمہ داران بھی موجود تھے اس ریلی کے دوران ہمارا شہر خوبصورت شہر، کے نعرے بھی لگائے گئے اور یہ عہد لیا گیا کہ ہم گھر اور شہر کو ہر وقت صاف ستھرا رکھئے گئے اس موقع پر ناندیڑ کے سابقہ رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر وینکٹیش کابدے بھی اس مہم کا حصہ رہے میونسپل کارپوریشن کے صفائی شعبہ کے تحت یہ مہم چلائی گئی اس موقع پر کمشنر ڈوئی پھوڑے نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ آج صفائی کرنے کے دوران آٹھ ٹن کچرا نکالا اور اسے پانی کے ذریعے دھویا گیا ہے شہر کے ہر شہری کو اپنے گھر سے شروعات کرنی چاہئے ہر شہری کو صفائی کا شعور ہونا چاہیے کوڑا کچرے کو ندی کے کنارے نہیں پھینکنا چاہئے موجودہ کچرا کچرے کے ڈبوں میں پھینکا جانا چاہے اس موقع پر میونسپل کارپوریشن کے عہدے داران کو ہدایت بھی دی ہے کہ وہ شہر کی صفائی کو یقینی بنائے.

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!