مہاراشٹر

اوربٹ پری پرائمری انگلش اسکول میں فاطمہ شیخ کا یوم پیدائش منعقد

لاتور: (محمد مسلم کبیر) :اوربٹ پری پرائمری انگلش اسکول نبی نگر، اوسہ ضلع لاتور میں ہندوستان کی پہلی مسلم مراٹھی خاتون ٹیچر فاطمہ شیخ کا یوم پیدائش ملی جوش و جذبے سے منایا گیا۔تمام طلباء کو ادارے کی جانب سے کتابیں تحفے میں دی گئیں۔مریم شیخ اور کمارکری بانو نے ساوتری بائی پھلے اور فاطمہ بی شیخ کے روایتی لباس میں ملبوس ہو کر ناظرین کے دل موہ لئے۔ پرنسپل انجم نیہا شیخ نے کہا کہ پونے شہر میں لڑکیوں کی تعلیم کو عام کرنے کے لئے مہاتما جیوتیبا پھلے اور اُن کی بیوی ساوتری بائی پھلے کے کوششوں کو کامیاب بنانے کے لئے فاطمہ بی شیخ نے اُن کے شانہ بہ شانہ کام کیا۔اور اس زمانے کے فرسودہ رسومات کے خلاف آواز اٹھائی۔ آج بھی ہمیں فرسودہ روایات کے خلاف کام کرتے ہوئے سماج میں تعلیمی بیداری لانے کی ضرورت ہے۔ اس کے بعد طلباء کی تعلیمی ریلی نکالی گئی۔اس موقع پر اسکول کے تمام اساتذہ سید عائشہ،پٹھان تہنیت،ترنم پٹیل،رضوانہ شیخ، مسکان شیخ،ثریا پٹھان، زرین پنجیشہ،سیما منیار، نے طلباء کی رہنمائی کی۔ پرنسپل انجم نیہا شیخ اور ادارے کے سیکرٹری ایڈوکیٹ اقبال شیخ،عمر شیخ اور اولیاء طلباء بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔
jamsham hair oil contact for distirbutor ship 01

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!