مہاراشٹر

اورنگ آباد نام تبدیل معاملے میں آج ہائی کورٹ میں کیا ہوا ؟ کورٹ میں کیا دی گئی دلیل ؛ پڑھیں رپورٹ

حکومت کو کسی تاریخی شہر کا نام تبدیل کرنے کا کوئی حق نہیں

اورنگ آباد: 8 نومبر: (کاوش جمیل نیوز) : اورنگ آباد تبدیل معاملے میں ممبئی ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر ہے.جس کے تحت آج دوسرے دن دوپہر میں اورنگ آباد شہر کا نام تبدیل کرنے کی عرضی پرہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ چونکہ آج وقت کم تھا، سینئر وکیل انیل انتورکر نے چند منٹوں میں ہشام عثمانی کے ذریعے دائر کی پٹیشن کے حق میں دلیل دی۔ عدالت نے انتورکر سے دو سوال پوچھے۔ ایک نام کی تبدیلی پر قانونی مقدمہ بنانا، دوسرا تاریخ پر عدالت کا وقت ضائع نہ کرنا۔ انتورکر نے قانونی پہلو کو مضبوطی سے پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو تاریخی شہر کا نام تبدیل کرنے کا کوئی حق نہیں ہے اور چند ہی منٹوں میں انہوں نے عدالت میں اپنا موقف پیش کیا کہ اس میں کسی کے جذبات یا سیاست ملوث ہوسکتی ہے۔ یہ اطلاع درخواست گزار محمد ہشام عثمانی نے دی ہے۔
اس معاملے میں مزید سماعت 12 دسمبر بروز منگل کو ہوگی جس کے بعد فیصلے کا انتظار کرنا ہوگا۔ لیکن آج کے دلائل کے بعد ہشام عثمانی نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں عدالت پر پورا بھروسہ ہے اور امید ہے کہ ہمیں انصاف ملے گا اور ہم تاریخی شہر اورنگ آباد کا نام بچانے میں کامیاب ہوں گے۔ اس معاملے میں اس موقع پر ایڈوکیٹ ایس ایس قاضی، ایڈوکیٹ خضر پٹیل، ایڈوکیٹ حبیب قادری، معین شیخ عدالت میں موجود تھے۔ آئندہ 12 دسمبر 2023 کو ہونے والی سماعت کے بعد فیصلہ متوقع ہوگا. اس طرف شہریان اورنگ آباد کے ساتھ ریاست کے تمام اورنگ آباد تبدیل نام مخالف افراد کی دلچسپی ہوگی.

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!