مہاراشٹر

اورنگ آباد: والوج علاقے میں قبرستان میں دفن نومولود بچے کی نعش کو کتے نے کھود کر نکالا ؛ علاقے میں مچا کہرام

اورنگ آباد: (کاوش جمیل نیوز) : والوج میں ضلع پریشد کے اردو اسکول کے سامنے قبرستان میں ایک کتے نے نوزائیدہ بچے کی نعش کھود کر رکھ دی۔ کتے کے انسانی بچے کی نعش کو نکالے جانے پرعلاقے میں کہرام مچ گیا۔ والوج پولیس نے معاملے کی اطلاع ملنے پر تفتیش شروع کر دی ہے۔ لیکن اس واقعہ کی وجہ سے آس پاس کی بھیڑ بھی جمع ہوگئی تھی۔
اس معاملے میں پولیس کو دی گئی جانکاری کے مطابق والوج کے گائران گروپ نمبر 363 میں ضلع پریشد کے اردو اسکول کے سامنے ہندو، دلت اور مسلم برادریوں کا قبرستان ہے۔ اس مقام پر بدھ کی دوپہر ایک بجے کے قریب جو بچے جانوروں کو چرانے کے لیے لے جا رہے تھے، انہیں کتے نے ایک بچے کی نعش کو گھسیٹتے ہوئے دیکھا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی آس پاس کے شہری بھی موقع پر جمع ہوگئے۔ اس واقعہ کی اطلاع والوج پولیس کو دی گئی۔ اس کے بعد پولس انسپکٹر دلیپ گنگوردے، اسسٹنٹ پولس انسپکٹر امول دھولے، پولس سب انسپکٹر سندیپ شیوالے اور دیگر موقع پر پہنچے۔
مقامی لوگوں کی جانب سے کتے کے چنگل سے نکالی گئی نعش کا معائنہ کرنے پر پتہ چلا کہ یہ ایک مکمل اور تقریباً ایک ہفتہ پرانا بچہ ہے۔ پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے کہ آیا شیر خوار بچہ مردہ پیدا ہوا تھا یا غیر اخلاقی تعلق کی وجہ سے پیدا ہوا تھا اور اسے قتل کر کے قبرستان میں دفن کیا گیا تھا۔ مقدمہ والوج پولیس اسٹیشن میں درج کرلیا گیا ہے۔ اور اس معاملے کی مزید جانچ شروع ہے. (نیوز سورس مہاراشٹر ٹائمز)

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!