مہاراشٹر

اورنگ آباد: “ہمارے بزرگ ہمارا فخر” کے موضوع پرانٹر کالج تقرری مقابلے کا انعقاد ؛ 10 کالجوں کے 50 طلباء نے لیا حصہ

اورنگ آباد: بتاریخ 24 ستمبر 2023۔ انڈین سائیکرٹرک سوسائٹی، راحت ہسپتال، مولانا آزاد کالج، اورنگ آباد ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی اور کفیل ایجوکیشنل سوسائٹی کے اشتراک سے انٹر کالج تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ اس مقابلے میں مولانا آزاد جونیئر کالج، سرسید جونیئر کالج، اقراء جونیئر کالج، سروش جونیئر کالج، الہدی جونیئر کالج، فاطمہ جونیئر کالج، رضیہ فاطمہ جونیئر کالج، اسوہ برادرس جونیئر کالج اور ذاکر حسین جونیئر کالج کے طلباء نے حصہ لیا۔ اس پروگرام کے صدر کی حیثیت سے پرنسپل ڈاکٹر مظہر احمد فاروقی موجود تھے۔ اپنی صدارتی تقریر میں ڈاکٹر مظہر احمد فاروقی نے آج کے دور کے اس اہم مسئلے پر روشنی ڈالی کہ نوجوانوں کو بزرگ شہریوں کے ساتھ کس طرح برتاؤ کرنا چاہیے۔ ماہر نفسیات ڈاکٹر لائق الرحمن نے پروگرام کے مقاصد پیش کئے۔ شہر کے 10 کالجوں سے شامل ہوئے 50 طلباء نے “ہمارے بزرگ ہمارا فخر” کے موضوع پر منعقدہ تقریری مقابلے میں اپنی شرکت درج کی۔ اس مقابلے کی تقسیم انعامات کی تقریب 30 ستمبر کو مولانا آزاد ریسرچ سنٹر میں منعقد کی جائے گا۔ طلباء نے اردو، مراٹھی اور انگریزی زبانوں میں بہترین انداز میں اپنی تقریریں پیش کی۔ انگریزی کے ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر احتشام قادری اور اردو زبان کی ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر رضوانہ شمیم نے تقریری مقابلے کے جج کے فرائض انجام دیئے۔ اس موقع پر پروگرام کے آرگنائزرز ڈاکٹر لائق الرحمن، ڈاکٹر سہیل ذکی الدین، فردوس فاطمہ اور ڈاکٹر اظہر پٹیل موجود تھے۔ مولانا آزاد کالج کے شعبہ نفسیات سے وابستہ ڈاکٹر موسک راجک، ڈاکٹر آذر پٹیل اور حمیرا بتول کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر راحت ہسپتال کے ڈاکٹر اظہر خان، تیور حسین، توصیف و دانش نے پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے محنت کی۔ اس مقابلے کی نظامت کے فرائض مرزا داؤد آزاد نے کی اور ڈاکٹر سہیل ذکی الدین کے شکریہ پر پروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!