مہاراشٹر

اُردو تہذیب و معاشرت کی زبان …. حالات حاضرہ پر بھی بحث ؛ مہاراشٹر اینڈ گوا باراسوسی ایشن کے رکن ایڈوکیٹ انّا راؤ پاٹل

لاتور: (محمد مسلم کبیر) :اُردو تہذیب و معاشرت کے اقدار کو پروان چڑھانے والی زبان ہے۔اگرچیکہ ہر زبان اپنی جگہ جامع ہے لیکن اُردو زبان کی چاشنی دلوں پر قبضہ جمانے والی ہے۔یہ بات نامور وکیل،مہاراشٹر اینڈ گوا بار اسوسی ایشن کے رکن ایڈوکیٹ انّا راؤ پاٹل نے کہی۔معروف صحافی محمد مسلم کبیر کو مختلف سماجی،تعلیمی، صحافتی تنظیموں کی جانب سے اعزازات سے نوازے جانے پر اُنہوں نے بھی مہاراشٹر وکاس آگھاڈی کی جانب سے خصوصی تہنیت پیش کی۔اس موقع پر ہفت روزہ” مسلم وکاس پریشد”کے ایڈیٹر عبد الصمد شیخ اور دیگر حضرات موجود تھے۔ایڈوکیٹ انّا راؤ پاٹل نے حالات حاضرہ پر بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ”موجودہ سیاست پر مفاد و موقع پرستوں کی اجارہ داری ہے۔جس کی وجہ سے ملک میں بدامنی،بیروزگاری اور فرقہ پرستی بڑھ رہی ہے۔حکمران عوامی مسائل کے حل کے لیے غیر سنجیدہ ہیں۔ اس لیے عوام کو بھی چاہیے کہ ہمارے لیے بہتر نمائندوں کو منتخب کریں۔لگے ہاتھوں اُنہوں نے مراٹھا تحفظات پر بھی اپنی بات پیش کرتے ہوئے کہا کہ ریاست اور مرکز دونوں طرف بھی ہم خیال حکومت ہے اگر ایمان دارانہ کوشش کی جائے تو خصوصی بل پاس کر کے موجودہ تحفظات کی شرح کو بڑھایا جا سکتا ہے یا پھر دوسرا راستہ بھی اختیار کر کے مراٹھا سماج کو تحفظات فراہم کی جا سکتی ہیں۔
jamsham hair oil contact for distirbutor ship 01

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!