مضامین

اُردو زبان کا پرچم بلند کس طرح کریں

از قلم: ندیم راہی سلطانپوری
بلڈھانہ،9665999514
اساتذہ کرام کے لیے ایک گزارش ہے کہ اپنی اردو زبان کو بچائیں ہم وہ رہبر ہے جو بہترین انقلاب لا سکتے ہیں جس طرح ہم اپنے خود کے بچوں کو پڑھانے کی فکر کرتے ہیں اسی طرح ہم اپنے اسکول کے بچوں کی بھی فکر کریں جیسے کہ ہم اپنے بچوں کے لیے رات دن ایک کرکے انہیں کامیاب بنانے کی فکر کرتے ہیں بس اسی طرح بچوں کے لیے وہی تڑپ اور محنت کو باقی رکھے جو ہم اپنے بچوں کے لیے باقی رکھتے ہیں! معلم کو زندہ رہنا ہے اپنی قوم کے لئے مشکلات آتی ہے تکالیف آتی ہے مگر اپنے سفر پر چلتے رہے اس کا اجر آپ کو ضرور ملے گا ان شاءاللہ صاحب باتوں سے باتیں وجود میں آتی ہے اور کام سے کام وجود میں آتا ہے اس پیشے میں ایک معلم کی بہت عزت ہوتی ہے آپ نے اپنی زندگی میں خود محسوس بھی کیا ہوگا کہ لوگوں کی اور سرپرستوں کی سوچ ایک معلم کے ساتھ مثبت اور اچھی ہوتی ہے ! یہ بچے بڑے معصوم ہیں صاحب جتنے پیار سے ہم انہیں راستہ دکھائیں گے یہ اتنے ہی پیار سے راستے پر چلے گے کام ساری دنیا کے پیچھے ہیں ٹینشن بھی ساری دنیا کے پیچھے ہیں مگر جب ہم اسکول آجائیں تو دنیا چھوڑ کر 5 گھنٹے صرف اور صرف اسکول کے طلباءو طالبات کی فکر کریں اور اس کا استعمال اشد ضروری ہو تو آف میں کریں کیونکہ یہ وہ چیز ہے جو وقت معلوم ہونے نہیں دیتی آپ سمجھ دار ہیں عقل مند کے لیے اشارہ کافی ہوتا ہے تو چلیے یہ میرا گزارش مضمون تھا کہ ہماردو زبان کا بہترین طریقے سے پرچم بلند کریں تاکہ ہماری اردو اسکولیں باقی رہے اور آنے والی نسلوں میں بھی ا±ردو زبان کا بول بالا رہے شکریہ اس شعر کے ساتھ میں اپنی بات کو ختم کرنا چاہوں گا کہ۔۔۔
اونچے اونچے ناموں کی تختیاں جلا دینا
ظلم کرنے والوں کی وردیاں جلا دینا
موت سے جو ڈر جاؤں زندگی نہیں ملتی
جنگ جیتنا چاہو تو کشتیاں جلا دینا
منظر بھوپالی
jamsham hair oil all distributors

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!