مہاراشٹر

اکولہ: اقراء اردواسکول میں سائنس نمائش کا انعقاد

اکولہ: (ڈاکٹر ذاکر نعمانی) :اكولہ شھر کے جونا شہر حمزہ پلاٹ میں واقع اقراء اردو ہائی اسکو ل میں ہر سال کی طرح اس سال بھی سائنسی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت محمد صادق محمد قاسم ( صدر نیشنل انٹیگریشن ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی اکولا) نےکی۔ مہمان خصوصی محترمہ ڈاکٹر سچیتا پاٹیکر میڈم ( ایجوکیشن آفیسر) ضلع پریشد اکولا، سید اسحاق راہی صاحب (C.E.O شاہ بابو ایجوکیشن سوسائٹی پاتور) جناب ڈاکٹر رویندر بھاسکر سر صدر سائنس بورڈ اکولا، جناب شری پرمود تیکاڈے سر سائنس سپروائزر، ضلع يريشد اکولا، جناب اکبر علی خان سر (صدر مدرس نعمت بیگم اردو ہائی اسکول آکولہ) موجود تھے۔جناب صدر اور مہمان خصوصی نے طلباء کی رہنمائی کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دور سائنس کا دور ہے۔ سائنسی نمائش کا کردار سائنسی فکر اور بیداری بڑھانے میں اہم ہے۔اس سے طلبہ میں صحت مند اور مسابقتی جذبہ پیدا ہوتا ہے اور طلبہ میں سائنسی مزاج پیدا ہوتا ہے۔ نمائش میں سائنسداں (1) ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام اس روم کی افتتاح ڈاکٹر سچیتا پاٹیکر میڈم نے کی(2) سری نواسا رامانوجن اس کلاس کی افتتاح سيداسحاق راہی سر نے کی(3) نکولا ٹیسلا اس کلاس کی افتتاح جناب رویندر بھاسکر سر نے کی(4) سر آئزک نیوٹن اس کلاس کی افتتاح ۔جناب محمد صادق سر نے کی اس بار چاروں سائنسدانوں کے نام کمرےتیار کیے گئے تھے جس میں ا آٹومیشن سسٹم، پانی کی بچت، بارش کے پانی کی ذخیرہ اندوزی، جدید ٹریفک نظام اور زندگی کو آسان بنانے کے لیے موزوں دیگر سائنسی تکنیکیں، جس میں سمارٹ ڈسٹ بن مینجمنٹ، ٹرانسپورٹ کمیونیکیشن، کمپیوٹیشنل ٹھینگنگ، ہیڈ رولک فارمنگ، بلڈ ڈائلیس، لائف اسٹائل فار انوائرمنٹ، کاربن پیوریفیکیشن، پروٹیکشن آف فیلڈ فرام اینیملز، جیسے ماڈلز کلاس روم میں آویزاں کیے گئے اور کلاس ہشتم تا دہم کے طلباء نے حصہ لیا۔ سائنس کے ماڈلز کی تیاری میں ان کا عملی کام نظر آیا۔ طلباء نے اپنے ماڈل کی وضاحت بہترین انداز میں کرتےہوئے مہمانوں کو خوب اچھی طرح سے سمجھایا۔
مہمان خصوصی محترمہ ڈاکٹر سچیتا پاٹیکر میڈم( ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری) ضلع پریشداکولا نے تمام سائنسی ماڈلز کو دیکھنے کے بعد تمام طلباء کے ماڈلز کی تعریف کی، اچھے ماڈلز کی تیاری پر طلباء کی تعریف کی اور انہیں شاباشی دےکر خوشی کا اظہار کیا اور ہر طلباء کے ساتھ ایک تصویر بھی لی۔ پروگرام کے صدر اور مہمان خصوصی نے تمام طلباء کی طرف سے پیش کئے گئے سائنس ماڈل کا جائزہ لیا اور ماڈل پر طلباء سے سوالات کئے، تمام طلباء نے سوالات کے تسلی بخش جوابات دئیے۔پروگرام کے صدر اور مہمان خصوصی نے سبھی طلباء کی ہمت افزائی کی۔ پروگرام کی نظامت جنید خان ظفر خان سر نے کی اور اظہار تشکر محمد محسن سر نے کیا۔ پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے صدر مدرس محمد ذاکر محمد قاسم (سیکرٹری اور صدر مدرس اقراء اردو ہائی اسکول اکولہ) کی قیادت میں تمام اساتذہ اور غیر تدریسی عملے نے سخت محنت کی۔
AKOLA DISTRIBUTOR JAMSHAM HAIR OIL 02

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!