مہاراشٹر
اکولہ: رہبر گروپ آف انسٹی ٹیوشنز میں MANUU کے امتحانات شروع
اکولہ: (ڈاکٹر ذاکر نعمانی) : مولانا ابوالکلام آزاد اردو اوپن یونیورسٹی حیدرآبادMANUU کے زیراہتمام مقامی رہبر گروپ آف انسٹی ٹیوشنز میں موسم گرما کے امتحانات شروع ہو گئے ہیں۔ رہبر گروپ آف انسٹی ٹیوشنز فردوس کالونی،مہتا مل روڈ اکولہ میں مولانا ابوالکلام آزاد نیشنل اردویونیورسٹی حیدرآباد کا اسٹڈی سنٹر شروع کیا گیا ہے۔ اس کے تحت بی اے، بی ایس سی، بی کام کے علاوہ ایم اے انگلش، اردو، ہندی، تاریخ، عربی، اسلامیہ کورسز دستیاب ہیں۔ امتحان کا پیٹرن سمسٹر پیٹرن ہے، موسم گرما کے امتحانات شروع ہوگئے ہیں۔ تاہم تمام متعلقہ طلباء اس بات کا دھیان رکھیں۔ اسٹڈی سینٹر کے ڈائریکٹر نے کہا کہ ہر کسی کو اگلے تعلیمی سیشن میں داخلہ لے کر کورس سے فائدہ اٹھانا چاہیےایسی اپیل شکیل احمد خان سراور سینٹر کوآرڈینیٹر محمد ابرار حسین نےکی ہے۔