اکولہ: سمیہ کوثر شیخ اسلم قریشی کی ایچ ایچ سی امتحان میں نمایاں کامیابی ؛ آرٹس فیکلٹی میں کالج میں اوّل پوزیشن حاصل کی
اکولہ:(ڈاکٹر ذاکر نعمانی) فروری ،مارچ2024 میں منعقدہ ایچ ایچ سی بورڈ امتحان میں با رسی ٹاکلی شہر میں واقع بابا صاحب دھابیکر جونئیر کالج کے طلبہ کا امسال بھی شاندار کامیابی والا نتیجہ رہا۔ آرٹس اور سائنس فیکلٹی میں کل 238طلبا امتحان میں شریک تھے۔ جس میں سے 231 طلباء کامیاب ہوئے ہیں۔ مجموعی نتیجہ 97.05فی صد رہا۔ آرٹس فیکلٹی اُردو میڈیم میں سمیہ کوثر شیخ اسلم نے 85.16 فیصد نمبرات حاصل کر کے کالج میں اوّل مقام حاصل کیا جب کہ سائنس فیکلٹی میں جویریہ انم سید انصار نے 88.17 فیصد مارکس لے کر کالج میں ٹاپ کیا اسی طرح آرٹس فیکلٹی مراٹھی میڈیم میں بھگت کومل انیل نے 82.67 فیصد مارکس لے کر اوّل پوزیشن حاصل کی ۔بتادیں کہ سمیہ کوثر شیخ اسلم اكولہ ضلع کے معروف مدرس راجو قریشی بارسی ٹاکلی کی حقیقی بھانجي ہے اور راجو سر ہی بچی کے سرپرست ہیں بابا صاحب دھا بیکر جونئیر کالج کے پرنسپل و جملہ اسٹاف نے سبھی کامیاب طلباء و طالبات کومبارک باد پیش کی ونیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اور مستقبل کے لیے دعائیں دی سمیہ کوثر شیخ اسلم کی نمایاں کامیابی پر ہر طرف سے مبارکبادی کا سلسہ جاری ہے ۔۔