مہاراشٹر

اکولہ: ضلع پریشد اردو اسکول مجلا پور میں جلسہ سیرتِ النبیٌ

اکولہ: (ڈاکٹر ذاکر نعمانی) :اکولہ تعلقہ کے منجلا پور میں واقع ضلع پریشد اردو پرا ئمری اسکول میں ماہ ربیع الاول کی مناسبت سے سیرت النبی کا جلسہ منعقد کیا گیا۔جلسہ کی صدارت اسکول انتظامیہ کمیٹی کے صدر جناب نعیم الدین نے فرمائی جب کہ اسکول انتظامیہ کمیٹی کے نائب صدر جناب شیخ رازق ،مولانا شمس رضا،مولانا محمد محمود رضا بحثیت مہمان خصوصی شریک تھےتقریب کی غرض و غایت صدر مدرس شبّیر احمد خان نے بیان کر نے کے بعد سبھی مہمان کا استقبال ہار و گلدستہ دے کر کیا ۔ زارا بدر شیخ نعیم الدین،مہرین صدف،آہل احمد خان عبدالباری،زنیرہ فاطمہ،عصمت فاطمہ،الم نور فاطمہ،شیخ ہوشانگ،نائرہ خانم،حسنین خان،ماہین کوثر،زیان خان طلباء نےبہترین انداز میں سیرتِ مصطفٰی پر تقاریر ،مکالمے اور نعت پیش کئے۔ عارف الرحمن سر نے سیرتِ طیبہ پر بھر پور روشنی ڈالی بعد میں مولانا شمس رضا نے سیرت پر پرمغز تقریر پیش کی اس موقع پر تقریب میں شرکت طلباء کو میڈل اور سرٹیفکیٹ سے نوازہ گیا۔تقریب کی نظامت کے فرائض سید خلیل سر نے بحسن وخوبی انجام دی اور اظہار تشکر صدر مدرس شبیر احمد سر نے ادا کئے ۔تقریب کو کامیابی سے کر نے کے لئے جناب مجیب الرحمن سر اور اسٹاف نے انتھک محنت کی ۔

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!