اکولہ میں ملت تعلیمی کیمپس میں عید میلادالنبی (ص)کے موقع پر محمد (ص) سب کے لیے مہم پرفری میڈیکل کیمپ منعقد
اکولہ: (ڈاکٹر ذاکر نعمانی) :حاجی نگر اکوٹ فائل میں واقع ملت تعلیمی کیمپس میں ملت سوسائٹی کی جانب سے عید میلادالنبی(ص) کے موقع پرفری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیاگیا ۔جس میں ڈاکٹر سعد خان، ڈاکٹر رفیع احمد، خان، ڈاکٹر حذیفہ خان، ڈاکٹر محسن خان، ڈاکٹر شکیل احمد خان، ڈاکٹر شفا ماہین، اور دیگر ڈاکٹروں نے اپنی خدمات فراہم کیں. کیمپ کا آغازمعلم محمد حسیب کی تلاوت قرآن سے ہوا، اس کے بعد اس کیمپ کے آرگنائزر پرنسپل سرفراز نواز خان نے کیمپ کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ انسان کی خدمت کرنا ہی خدا کی خدمت کے برابر ہے۔اس لیے ہم نے عید میلادالنبی (ص) کے موقع پر اس فری کیمپ کا انعقاد کیا اور مریضوں بالخصوص بزرگوں کے علاج اور ادویات کا انتظام کیا۔اس موقع پر ہر سماج کے 256 مریضوں کا ڈاکٹروں سے چیک اپ کروایا گیا اور تمام مریضوں کو ادویات مفت فراہم کی گئیں. کیمپ کی نظامت معلم اشتیاق حسین نے اور اظہار تشکر معلم محمد مبین الرحمان نے ادا کیے ۔
کیمپ کو کامیاب بنانے کے لیے معلم سید مظہر، فیاض انعامدار، انیق ارشد، محمد حسیب، صوفی خان، مصیب جواد، قاضی اظہر، عبدالغفار، آصف خان، ایاز خان، اور دیگر لوگوں نے کوششیں کیں۔