مہاراشٹر

اکولہ: ڈاکٹرفاریحہ خان ریاستی مثالی معلّم ایوارڈ سے سرفراز

اکولہ: (ڈاکٹر محمد ذاکر نعمانی) :اکولہ شہر کے ضلع پریشد کا معروف و قدیم ادارہ ضلع پریشد ساوتری بائی پھلے گرلس اسکول کے فرض شناس صدر معلمہ ڈاکٹر فار یحہ خان کو ریاستی سطح کے مثالی معلّم سال 2023 کے ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔اکولہ شہر کے سوراج بھون میں کانگریس کمیٹی شکشك سیل کی جانب سے انعقاد پذیر اس عظیم الشان ایوارڈ تقریب میں مہاراشٹر کانگریس ٹیچرز سیل کے ریاستی صدر پرکاش جی سوناونے، پرکاش بھاؤ تائیڈے ، مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کےسکریٹری ساجد خان پٹھان،امراوتی ڈویژن کے گریجویٹ ایم ایل اے دھیرج بھاؤ لنگاڈے،امراوتی ڈویژن کے ٹیچر ایم ایل اے کرن راؤ سرنائک ، ملّت تعلیمی کیمپس کے روح رواں سرفراز نواز خان اور ٹیچرس سیل کے عہدیداروں کی موجودگی میں معلمہ ڈاکٹر فار یحہ خان کو ریاستی سطح کا مثالی معلّم ایوارڈ دیا گیا۔بتادیں کہ موصوفہ گذشتہ ایک برس سے صدر معلمہ کے فرائض انجام دے رہی ہیں اور اُن کے تعلیمی کارکردگی کے اعتراف میں یہ ایوارڈ دیا گیا ہے ایوارڈ ملنے پر اسٹاف ،دوست و احباب اور متعلقین کی جانب سے مبارکباد پیش کی جا رہی ہیں۔مہاراشٹرا راجیہ اُردو شکشک سنگھٹنا ضلع اکولہ کے مدھیامک کے صدر منتظر شاہ ، ڈاکٹر ذاکر نعمانی، سید شمس طارق ، محمد ریاض الدین نے خصوصی مبارکباد پیش کی ۔

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!