مہاراشٹر

اکولہ: کانگریس نےمولانا ابوالکلام آزاد کا منایا یوم پیدائش

اکولہ: (نظام ساجد) :بھارت رتن مولانا ابوالکلام آزاد کی 132ویں یوم پیدائش کے موقع پرکانگریسیوں نے ان کی تصویر پر پھول چڑھائے۔ میٹروپولیٹن کانگریس کمیٹی کے صدر ڈاکٹر پرشانت وانکھیڑے نے ہفتہ کو سوراجیہ بھون میں منعقدہ یوم پیدائش تقریب کی صدارت کی۔سابق اپوزیشن لیڈر ساجد خان پٹھان، کانگریس لیڈراویناش دیشمکھ، کانگریس کمیٹی اقلیتی ڈپارٹمنٹ کے چیرمین اورسابق کونسلر محمد عرفان مہمانان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد عرفان نے کہا کہ مولانا ابوالکلام آزاد کی پالیسیاں آج کے دور میں ان کی زندگی کے مقابلے میں زیادہ متعلقہ تھیں۔ آج جس طرح سے فاشسٹ اور فرقہ پرست طاقتیں ملک کو مسلسل کمزور کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، انہیں مولانا آزاد کے نظریات پر چل کر ہی شکست دی جا سکتی ہے۔سابق اپوزیشن لیڈر ساجد خان پٹھان نے مولانا آزاد کی شخصیت اور کام پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جس طرح انہوں نے یونیورسٹی گرانٹ کمیشن بنا کر ملک بھر میں یونیورسٹیوں کا جال پھیلایا، یہ ان کی ہی کارستانی ہے کہ آج ہندوستان اس دور میں ہے۔ تعلیم کا میدان دنیا کے صف اول کے ممالک میں پہلی صف میں کھڑا ہے۔اس کے ساتھ ہی پروگرام میں میٹروپولیٹن کانگریس کمیٹی کے صدر ڈاکٹر پرشانت وانکھیڑے، کانگریس لیڈر اویناش دیشمکھ، سابق ڈپٹی میئر نکھل دیویکر وغیرہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مولانا آزاد کو خراج عقیدت پیش کیا۔اس وقت پروگرام میں محمد عرفان، صدر اکولہ میٹروپولیٹن کانگریس اقلیتی ڈپارٹمنٹ اور کارپوریٹر ایم این پی اکولہ،ساجد خان پٹھان اپوزیشن پارٹی لیڈر ڈاکٹر پرشانت پاٹل وانکھڑے۔ صدر اکولہ میٹروپولیٹن کانگریس کمیٹی، اویناش دیشمکھ، محمد نوشاد میونسپل سرونٹ،نکھلیش دیویکر سابق ڈپٹی میئر، روی شندے ضلع صدر ہیلتھ سیل، محمد ضمیر عطروالے، افروز خان لودھی، معین خان عرف منٹو، محمد یوسف، تصور پٹیل صدر سیوا دل کانگریس، فیروز گولی، سید شہزاد سابق صدر اقلیت، سید واصف، محمد یوسف اور دیگر موجود تھے۔ محمد شکیل ایم آر، سردار خان سر، محمد راضق قریشی، محمد شاکر، دنیش کھوپراکے وغیرہ موجود تھے۔
AKOLA DISTRIBUTOR JAMSHAM HAIR OIL 02

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!