مہاراشٹر

اکھیل بھارتیہ اردو شکشک سنگھٹنا ضلع شاخ اکولہ کی جانب سے ریاستی وزیرکو میمورنڈم

اکولہ: (ڈاکٹر ذاکر نعمانی) :ریاستی وزیر اور اکولہ ضلع کے سرپرست وزیر رادھا کرشنا ویکھے پاٹل صاحب کو اکولہ شہر کے سر کٹ ہاؤس میں حال ہی میں اکھیل بھارتیہ اردو شکشک سنگھٹنا ضلع شاخ اکولہ کی جانب سے ایک میمورنڈم ضلعی صدر شاہد اقبال خان کی جانب سے دیا گیا۔شاہد اقبال خان نے وزیر موصوف سے خصوصی ملاقات کر کے معلمین کے مسائل حل کرنے کا کیا مطالبہ پر توجہ دلائی ۔میمورنڈم میں اساتذہ سمیت تمام ملازمین کے لیے پرانی پنشن اسکیم نافذ کی جائے،12500 فیسٹیول ایڈوانس کی بجائے اسے بڑھا کر 25 ہزار روپے کیا جائےاور اساتذہ سے صرف تعلیمی کام لیے جائےاس موقع پراکھیل بھارتیہ اردو شکشک سنگھٹناعلاقائی نائب صدر انیس الدین،اکولہ ضلع صدر شاہد اقبال خان، سیکرٹری یاسر عرفات،نائب صدر زبیر احمد خان درانی ،محمد ساجد انصاری روح اللہ خان ،محمد اشفاق اور قمرالنساء بیگم موجود تھے ۔۔

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!