مہاراشٹر

ایم اے پانگل اینگلو اُردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج آف آرٹس اینڈ سائنس نے قومی فٹ بال ٹینس ٹورنامنٹ میں حاصل کیے ۱۲ تمغے

سولاپور: (محمد مسلم کبیر) :سولاپورشہر کے قدیم اسکول ایم اے پانگل اینگلو اُردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج آف آرٹس اینڈ سائنس کی ٹیم نے نيشنل فٹ بال ٹینس ٹورنامنٹ میں چھ سونے اور چھ چاندی کے تمغے حاصل کر کے نئی تاریخ درج کی۔ابو زید اشفاق ہنورے(تین گولڈ میڈل)،عاقب مشتاق شیخ(دو گولڈ میڈل)،ارکان الیاس انور(گولڈ میڈل)،محمد اجمل محمد آصف قاضی(دو سلور مڈل)حوالدار عبداللہ اے۔کریم (دو سلور مڈل)اس کے بعد فرحان فاروق پٹیل (دو سلور مڈل)اس طرح بارہ میڈلز حاصل کیے۔
اسپورٹس ٹیچرس الطاف صدیقی اور نوید منشی نے فاتح کھلاڑیوں کی رہنمائی کی جبکہ ادارہ ہذا کے پرنسپل ڈاکٹر ہارون رشید باغبان،معاون صدر معلمہ ڈاکٹر ثریا پروین جاگیردار،نکہت نلّا مندو اور دیگر اساتذہ اور غیر تدریسی اسٹاف نے فاتح ٹیم کو مباکباد پیش کی اور اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔
jamsham hair oil contact for distirbutor ship 01

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!