مہاراشٹر

این سی پی لیڈر نواب ملک کو بالآخر ملی راحت ؛ سپریم کورٹ نے دو ماہ کے لئے دی ضمانت

ممبئی: (کاوش جمیل نیوز) :این سی پی لیڈر ایم ایل اے نواب ملک کو آخر کار راحت مل گئی ہے۔ سپریم کورٹ نے نواب ملک کی طبی بنیادوں پر ضمانت منظور کر لی۔ یہ ضمانت دو ماہ کے لیے ہوگی۔ نواب ملک کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست ہائیکورٹ میں دائر کی گئی تھی ۔ لیکن، 13 جولائی کو ہائی کورٹ نے نواب ملک کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دیا تھا۔ جس پر قیاس آرائیاں تھیں کہ اب نواب ملک کو مزید کتنے دن جیل میں گزارنے پڑیں گے؟ لیکن نواب ملک کو بالآخر سپریم کورٹ نے ضمانت دے دی ہے۔
نواب ملک کو 23 فروری 2022 کو ایک مبینہ انڈر ورلڈ اور منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ لیکن، ملک گردے سے متعلق ایک پرانی بیماری میں مبتلا تھے۔ جس کو لیکر سینئر وکیل کپل سبل نے ان کی ضمانت کا مطالبہ کیا تھا۔ ای ڈی کے ایڈوکیٹ جنرل تشار مہتا نے بھی اس پر اعتراض نہیں کیا۔ جس کے بعد سپریم کورٹ نے نواب ملک کو ضمانت دی.

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!