مہاراشٹر

ای فوریوایکٹیوٹیزیوٹیوب چینل کی جانب سے انگلش بیسٹ سٹوڈنٹ اوارڈ

انجن گاؤں: 22 مئی :نگر پریشد اردو ہائی اسکول سورجی برانچ میں اس سال انگریزی کے معلم اور سورجی برانچ کے انچارج روشن ضمیر قریشی ان کے یوٹیوب چینل ای فور یو ایکٹیوٹیز کی جانب سے جماعت اٹھویں نویں اور دسویں کے طلباء کے لیے ایک نئی ایکٹیوٹی شروع کی گئی جس میں ایک ٹیسٹ لیا گیا اور اس ٹیسٹ میں ٹاپ کرنے والے طالب علم کو بیسٹ اسٹوڈنٹ ان انگلش کا اوارڈ کی ایک خوبصورت ٹرافی دی گئی اس سال جماعت اٹھویں سے اشمیرا مہک اظہر علی نے اور جماعت نہم سے عائشہ صدیقہ ساجد حسین دسویں جماعت سے وجیہ انم محمد شارق نے بیسٹ اسٹوڈنٹ کی ٹرافی حاصل کی۔
اسکول میں ایک پروگرام کا انعقاد کر کے ان طلبہ کو بیسٹ اسٹوڈنٹ ان انگلش کی خوبصورت ٹرافی دی گئی اس موقع پر سورجی برانچ کے انچارج روشن ضمیر سر نے پروگرام کی صدارت کی اور مہمان خصوصی کے طور پر شیخ انصار سر کلیم شاہ سر عبدالساجد سر فیضان احمد رضوان سر اور شبانگی میڈم موجود تھے.سوجی برانچ کے انچارج اور انگریزی کی معلم روشن ضمیر قریشی ہر سال انگریزی مضمون کے لیے طلباء میں دلچسپی پیدا کرنے کے لیے مختلف قسم کی ایکٹیوٹیز لیتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں بہترین نتائج حاصل ہوتے ہیں اور وہ ہمیشہ دسویں جماعت کے طلبہ کے لیے نیگیٹو مارکنگ کا ٹیسٹ لے کر ٹاپ فائو طلبہ کو ٹرافی دیا کرتے تھے اور اس سال سے انہوں نے اٹھویں نویں جماعت کے طلباء میں بھی مقابلے کا جذبہ پیدا ہو اس لیے اس سال سے اٹھویں اور نویں جماعت کے لیے بھی بیسٹ سٹوڈنٹ اف انگلش اوارڈ کی شروعات کی جس کا انہیں بہت اچھا نتیجہ ملا اس طرح کے انعامات دے کر ہم طلبہ کی حوصلہ افزائی کر سکتے ہیں تاکہ وہ اس مضمون میں زیادہ دلچسپی لے سکے اور وہ انگریزی سبجیکٹ کا ایک یوٹیوب چینل ای فور یو ایکٹیوٹیز بھی چلاتے ہیں جس پر اٹھویں نویں دسویں جماعت کے انگریزی مضمون کا پورا سلیبس گرامر، سوالیہ پرچے اور انگریزی کی ایکٹیوٹیز کے ویڈیو اپلوڈ کیا گیا ہے جو طلبہ کے لیے کافی مفید ہے ان کے اس پروگرام پر اسکول کے صدر مدرس حاجی ارشد نعیم سر سپروائزر بدردین کامن والے اور سینیئر استاد اظہار سر نے سورجی برانچ کے انچارج روشن ضمیر سر اور ان کے پورے سٹاف کو مبارکباد پیش کی۔
jamsham hair oil contact for distirbutor ship 01

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!