بارسی ٹا کلی: سیّد شکیل ریاستی مثالی معلّم ایوارڈ سے سرفراز
اکولہ: (ڈاکٹر ذاکر نعمانی) : اکولہ ضلع کےبار سی ٹا کلی شہر کے معروف و قدیم ادارہ بابا صاحب دھابیکر ودھیالیہ کے فرض شناس معاون مدرس سید شکیل سید حکیم کو ریاستی سطح کے مثالی معلّم سال 2023 کے ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔
اکولہ شہر کے سوراج بھون میں کانگریس کمیٹی شکشك سیل کی جانب سے انعقاد پذیر اس عظیم الشان ایوارڈ تقریب میں مہاراشٹر کانگریس ٹیچرز سیل کے ریاستی صدر پرکاش جی سوناونے، پرکاش بھاؤ تائیڈے ، مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کےسکریٹری ساجد خان پٹھان،امراوتی ڈویژن کے گریجویٹ ایم ایل اے دھیرج بھاؤ لنگاڈے،امراوتی ڈویژن کے ٹیچر ایم ایل اے کرن راؤ سرنائک ، ملّت تعلیمی کیمپس کے روح رواں سرفراز نواز خان اور ٹیچرس سیل کے عہدیداروں کی موجودگی میں سیّد شکیل کو ریاستی سطح کا مثالی معلّم ایوارڈ دیا گیا۔بتادیں کہ موصوف کو اس سے قبل تعلیمی و سماجی کاموں کے اعتراف میں ایوارڈ ملے ہیں ایوارڈ ملنے پر اسٹاف ،دوست و احباب اور متعلقین کی جانب سے مبارکباد پیش کی جا رہی ہیں ۔